National News

پاکستان-افغانستان جنگ میں چین کی انٹری، دونوں ممالک کو دیا یہ مشورہ

پاکستان-افغانستان جنگ میں چین کی انٹری، دونوں ممالک کو دیا یہ مشورہ

بیجنگ: چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پر ہونے والی جھڑپوں میں درجنوں فوجیوں کی ہلاکت کے بعد پیر کے روز دونوں ممالک سے تحمل برتنے اور باہمی مسائل کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے ہفتے کے آخر میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے تصادم پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تصادم کے باعث دونوں کے تعلقات میں تناو پر چین گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔
انہوں نے کہا،چین سنجیدگی سے امید کرتا ہے کہ دونوں فریق وسیع نظریہ اپنائیں، امن و تحمل کا مظاہرہ کریں، باہمی مسائل کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کریں، تصادم کو بڑھنے سے روکیں اور خطے میں امن و استحکام قائم رکھیں۔ پاکستانی فوج نے اتوار کو کہا کہ پاکستان-افغانستان سرحد پر رات بھر جاری رہنے والی جھڑپوں میں اس کے کم از کم 23 فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ طالبان سے منسلک 200 سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔ دوسری جانب طالبان حکومت کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ 58 پاکستانی فوجی ہلاک ہوئے اور تقریباً 30 زخمی ہوئے۔ چین کے پاکستان اور افغانستان دونوں سے قریبی تعلقات ہیں۔



Comments


Scroll to Top