Latest News

ہندوستانی بحریہ نے ایک زخمی چینی ملاح کی بچائی جان ، چین نے اظہار کیا تشکر

ہندوستانی بحریہ نے ایک زخمی چینی ملاح کی بچائی جان ، چین نے اظہار کیا تشکر

بیجنگ: چین نے جمعرات کو ممبئی کے ساحل سے ایک کارگو جہاز سے ایک شدید زخمی چینی ملاح کو بچانے اور بروقت علاج کرنے پر ہندوستانی بحریہ کا "دلی شکریہ" ظاہر کیا ہے۔ 24 جولائی کو، بھارتی بحریہ کے ایک ہیلی کاپٹر نے خراب موسم کے درمیان ممبئی سے تقریباً 370 کلومیٹر دور سمندر میں ایک شدید زخمی 51 سالہ چینی ملاح کو بچایا اور اس کا علاج کرا یا۔
ملاح کا مبینہ طور پر بہت زیادہ خون بہہ رہا تھا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا، "ہندوستانی فریق فوری طور پر اس کے بچاؤ کے لیے آیا اور اس کا بروقت علاج کرایا۔" اب چین میں ان کی حالت ٹھیک ہے اور ان کی صحت میں بتدریج بہتری آرہی ہے، لن نے کہا، "چینی فریق ہندوستانی طرف کے تمام محکموں اور اہلکاروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے ناگفتہ بہ حالات کے باوجود، یہ انسانی امدادی مہم کا آغاز کیا۔
ہندوستانی بحریہ کے ایک ہیلی کاپٹر نے 24 جولائی کوعلی الصبح  پاناما کے جھنڈے والے جہاز 'ژونگ شان مین' سے ایک شدید زخمی چینی ملاح کو نکالا اور اسے ایئر فورس کے اڈے پر پہنچایا۔ بعد ازاں اسے علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ چین کے ساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر تعطل کے باوجود میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر (ممبئی)
اس مریض کو بروقت نکالنے اور اس کا علاج کرانے کا آپریشن ہندوستانی بحریہ کے ساتھ مل کر مکمل کیا گیا۔



Comments


Scroll to Top