National News

سی ڈی ایس بپن راوت کو ملی یہ خاص ٹیم، اگلے 6  ماہ میں پورا کریں گے یہ ہدف

سی ڈی ایس بپن راوت کو ملی یہ خاص ٹیم، اگلے 6  ماہ میں پورا کریں گے یہ ہدف

نئی دہلی: ہندوستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے دفترکا خاکہ تیار ہوگیا ہے۔ سی ڈی ایس بپن راوت کے دفترمیں دو جوائنٹ  سیکرٹری، 13 ڈپٹی سیکرٹری اور 25سیکرٹری سطح کے افسر مقررکئے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تینوں افواج کے درمیان تال میل یقینی بنانے کیلئے چیف آف ڈیفنس کیلئے موافق حالات تیار کرنے کیلئے مقررہ روڈ میپ کے مطابق یہ تقرریاں کی گئی ہیں۔
چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن رات نے ہندوستان کے آسمان کی سیکورٹی بڑھانے کیلئے ایک ایئر ڈیفنس کمانڈکو تیار کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں میں جنرل رات نے وزارت دفاع اور تینوں افواج کے اہم افسران کے ساتھ کئی میٹنگ کی ہیں اور تال میل اور  وقت مقررہ کی مدت کے اندر تعلقات قائم کرنیکے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ ہے پہلا ہدف
چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن رات نے ہندوستان کے آسمان کی سیکورٹی بڑھانے کیلئے ایک ایئر ڈیفنس کمانڈ کو تیار کرنیکی تجویز پیش کی ہے۔ جنرل بپن رات کا یکم جنوری 2020 کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے طورپر کام کاج سنبھالنے کے بعد ان کا یہ پہلا فیصلہ ہے۔ جنرل بپن رات نے ملک کی ہوا میں طاقت بڑھانے اور سیکورٹی کو پختہ کرنے کیلئے ایئر ڈیفنس کمانڈ کو بنانے  کو لیکر تجویز پیش کی ہے۔ ڈیفنس کمانڈ کا خاکہ تیار کرنے کے لئے30 جون 2020 کی ڈیڈ لائن طے کی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top