Latest News

چندریان 2 کو لے کر ممتا کا مودی پر حملہ ، کہا: معاشی مندی سے دھیان بھٹکانے کی کوشش

چندریان 2 کو لے کر ممتا کا مودی پر حملہ ، کہا: معاشی مندی سے دھیان بھٹکانے کی کوشش

کولکتہ : ایک طرف جہاں پورا ملک چندریان 2 کے چاند کی سطح پر کامیابی سے اترنے کی دعائیں کررہا ہے ۔ وہیں اس درمیان مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے اس لمبے انتظار والے مشن کو لے کر وزیر اعظم مودی پر حملہ بولا ہے ۔ 


چندریان  2 کو لے کر ممتا بنر جی نے کہا کہ یہ معاشی تباہی سے دھیان ہٹانے کی کوشش ہے ۔ مانوں ملک میں پہلی بار ایسا ہورہا ہو ، جیسا کہ اقتدار میں آنے سے پہلے اس طرح کے کسی بھی مشن کو انجام نہیں دیا گیا تھا ۔ ممتا نے کہا ہے کہ اقتصادی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے چندریان مشن کا ڈھنڈورہ پیٹا جارہا ہے ۔ 


وہیں شاعر روی کمار کو معاشی مندی اور چندریان 2 کو لے کر ممتا کا یہ تبصرہ ناگوار گذرا ، جس کے بعد انہوں نے ٹویٹ کر ممتا بنر جی کو جواب دیا ۔ انہوں نے لکھا کہ 'دیدی  معاشی تباہی ایک ضروری مدعا ہے ۔ آپ اور اپوزیشن سمیت ہم سب شہریوں کو سرکار سے ، وزیر خزانہ سے سوال پوچھنے ، مخالفت کرنے کا جمہوری حق حاصل ہے ۔ ضرور کریں ، زور دار کریں ، لیکن کم سے کم اسرو کے سائنسدانوں  کے اس عظیم کام کی بے عزتی نہ کریں ۔ پتہ نہیں آپ و آپ کا بھائی کب سمجھیں گے ؟



Comments


Scroll to Top