Latest News

ہندوستان - جرمنی نے کئی معاہدوں پر لگائی مہر : مودی بولے : دہشت گردی کیخلاف مل کر لڑیں گے

ہندوستان - جرمنی نے کئی معاہدوں پر لگائی مہر : مودی بولے : دہشت گردی کیخلاف مل کر لڑیں گے

نیشنل ڈیسک : ہندوستان کے دو روزہ دورے پر آئی جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکیل اور وزیر اعظم نریندر مودی نے کئی اہم سمجھوتوں پر دستخط کئے ۔  میٹنگ کے بعد وزیر اعظم مودی اور جرنل چانسلر اینجلا مرکیل کی مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اینجلا مرکیل ہندوستان جرمنی تعلقات کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ اس کیلئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ چانسلر مرکیل  اور ان کے وفد کا ہندوستان میں دل سے استقبال ہے ۔ انہیں لمبے وقت تک خدمت کرنے والے دنیا کے اہم لیڈروں میں شمار کیا جاتاہے ۔ 

PunjabKesari
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ  2022 میں آزاد ہندوستان 75 سال کا ہوگا ۔ تب تک ہم نے نیو انڈیا کی تمام تعمیرات کا ہدف رکھا ہے ۔ اس بڑی کوشش میں ہندوستان کی پہل اور ضرورتوں کیلئے جرمنی جیسے ٹیکنا لوجیکل اور ایکنامک پاور ہاؤس کی طاقت کی ضرورت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت جیسے خطروں سے نپٹنے کیلئے ہم ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے اور مختلف عالمی منچوں میں ہندوستان کی رکنیت کو جرمنی کی مضبوط حمایت کیلئے ہم شکر گزار ہیں ۔ 

PunjabKesari
اس سے مرکیل نے کہا کہ ہندوستان آنے پر انہیں بہت خوشی ہے ۔ وہ  5 ویں آئی سی جی  کیلئے یہاں آئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ہمارا بیحد گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا ۔ جس کیلئے میں وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں ۔ ہندوستان کا یہ دورہ میرا چوتھا دورہ ہے اور میں یہاں ایک بیحد دلچسپ تقریب میں شرکت کرنے والی ہوں ۔ جب وہ نامہ نگاروں سے بات چیت کررہی تھیں تب وزیر اعظم مودی ان کے ساتھ ہی تھے ۔ جرمنی کی چانسلر نے کہا کہ ہمارے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط ہوں گے ۔ 



Comments


Scroll to Top