Latest News

کورونا:مرکزی حکومت نے سبھی ویزے کئے خارج،او سی آئی کارڈ ہولڈروں کو بھی سفر کی اجازت نہیں

کورونا:مرکزی حکومت نے سبھی ویزے کئے خارج،او سی آئی کارڈ ہولڈروں کو بھی سفر کی اجازت نہیں

نیشنل ڈیسک:مرکزی حکومت نے غیر ملکی شہریوں کو دیئے گئے سبھی موجودہ ویزا (کچھ زمروں کو چھوڑ کر)کو منگلوار کو لاک ڈاؤن  میں بھارت سے انٹرنیشنل اڑانوں کی آواجاہی بند رہنے تک معطل کر دیا۔ مرکزی وزارت داخلہ نے  ایک حکم میں کہا کہ اس نے کورونا وائرس کے سبب لاگو لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارت میں پھنسے غیر ملکیوں کے ویزا کو ’فری ٹیکس‘ کی بنیاد پر  بڑھا  دیا ہے۔ اس توسیع کی مدت بین الاقوامی ہوائی سفر شروع ہونے کے بعد 30دن  تک ہوگی۔
وزارت داخلہ نے یہ بھی کہا کہ اس نے بین الاقوامی اڑانیں معطل  رہنے تک بھارت کے شہریوں  کو دیئے گئے متعدد داخلے والے زندگی بھر کے ویزا پر سفر بھی معطل کر رکھا ہے۔ اس میں کہا گیا کہ حالانکہ پہلے سے بھارت میں رہ رہے او سی آئی کارڈ لولڈر یہاں کتنے بھی وقت تک رہ سکتے ہیں۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ سیاسی، آفیشیل، اقوام متحدہ کی بین لاقوامی تنظیموں۔ روزگار اومنصوبوں کے زمروں کو چھوڑ کر غیر ملکیوں  کو دیئے گئے سبھی موجودہ ویزا تک بند رہیں گے، جب تک حکومت بھارت آنے اور یہاں سے جانے کے لئے بین الاقوامی ہوائی  یاتراؤں  پر لگی روک نہیں ہٹا دیتی۔
 



Comments


Scroll to Top