National News

کینیڈا پولیس کی سخت کارروائی: ڈاک چوری کے کھیل میں گرفتار کیے 8پنجابی

کینیڈا پولیس کی سخت کارروائی: ڈاک چوری کے کھیل میں گرفتار کیے 8پنجابی

انٹرنیشنل ڈیسک: کینیڈا کی پولیس نے ڈاک کے ذریعے ملنے والے کریڈٹ کارڈ اور چیک کی چوری کے مقدمے میں بھارتی نڑاد آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان پر 300 سے زائد الزامات عائد کیے ہیں۔ مقامی میڈیا نے اس بارے میں خبر دی ہے۔ خبر میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان میں سے کچھ کو ملک بدر کیے جانے کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ سی ٹی وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیل پولیس نے مشتبہ افراد سے 4,00,000 کینیڈین ڈالر سے زیادہ مالیت کے 450 سے زائد چوری شدہ کریڈٹ کارڈز اور چیکس برآمد کیے ہیں۔
رپورٹ میں جمعہ کو جاری پولیس اعلامیے کے حوالے سے کہا گیا ہے، ”تحقیقات میں معلوم ہوا کہ کچھ پنجابی لوگ مل کر رہائشی میل باکس کو نشانہ بنا رہے تھے اور بڑے پیمانے پر چوری کی وارداتیں کر رہے تھے، جس سے کمیونٹی کے اراکین کو مشکلات کا سامنا تھا۔“ پیل پولیس، ہالٹن پولیس اور کینیڈا پوسٹ نے علاقے میں ڈاک چوری کی مسلسل وارداتیں رپورٹ کیں، جن کی تفتیش کے لیے اپریل میں ”پروجیکٹ انڈیلیوریبل“ نامی مشترکہ مہم شروع کی گئی تھی۔ پولیس نے کہا، ”تحقیقات میں معلوم ہوا کہ کچھ لوگ مل کر رہائشی میل باکس کو نشانہ بنا رہے تھے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر چوری ہوئی اور کمیونٹی کے اراکین کے لیے مشکلات پیدا ہوئیں۔
پولیس نے مشتبہ افراد کی شناخت سمنپریت سنگھ، گردیپ چھٹھہ، جشن دیپ جٹانہ، ہرمن سنگھ، جسنپریت سنگھ، من روپ سنگھ، راج بیر سنگھ اور اپندر جیت سنگھ کے طور پر کی ہے۔ سی بی سی کی جمعہ کی رپورٹ کے مطابق 21 سے 29 سال کی عمر کے آٹھ مشتبہ افراد پر مجموعی طور پر 344 الزامات درج کیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کراو¿ن اٹارنی آفس اور کینیڈا بارڈر سروس ایجنسی کے ساتھ مل کر کچھ ملزمان میں شامل غیر ملکی شہریوں کے ملک بدر کیے جانے پر بات چیت کر رہے ہیں۔



Comments


Scroll to Top