National News

شہریت ترمیمی قانون : لکھنؤ کے کئی علاقوں میں تشدد ، مظاہرین نے 2 پولیس چوکیوں کو کیا نذر آتش

شہریت ترمیمی قانون : لکھنؤ کے کئی علاقوں میں تشدد ، مظاہرین نے 2 پولیس چوکیوں کو کیا نذر آتش

لکھنؤ: اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں بھی شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے) کے خلاف پر تشدد مظاہرے ہوئے ۔ مظاہرین نے کھدرا اور ستکھنڈا پولیس چوکی کو نذر آتش کردیا  ہے ۔

https://twitter.com/ANINewsUP/status/1207608891305086976

پولیس نے مظاہرین کو کھدیڑنے کی کوشش کی تو ان پر پتھر سے حملہ کردیا گیا ۔ جس سے پولیس نے لاٹھی چارج کردی  اور مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کا بھی استعمال کیا ۔ جس میں کئی مظاہرین کو شدید چوٹیں آئیں ۔ پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں بھی لیا ہے ۔ 

https://twitter.com/ANINewsUP/status/1207609730660614145
سکیورٹی کے مد نظر  لکھنؤ میٹرو سٹیشنوں کو بند کردیا گیا ہے ۔ میٹرو بند ہونے کی وجہ سے مسافر سٹیشنوں پر پھنسے ہوئے ہیں ۔ 

https://twitter.com/ANINewsUP/status/1207595146851651584?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1207595146851651584&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.amarujala.com%2Findia-news%2Fcaa-cab-nrc-left-protest-live-updates-in-delhi-assam-west-bengal-up-citizenship-act
لکھنؤ پولیس ہوئی فیل 
سکیورٹی چاک و چوبند کا دعویٰ کرنے والی لکھنؤ پولیس پوری طرح سے فیل ثابت ہوئی ۔ پولیس کی قلع بندی پرانے لکھنؤ سے پریورتن چوک کے درمیان 10 سے زیادہ بیریکیٹنگ ہونے  کے بعد بھی ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین پریوارتن چوک پہنچ گئے اور جم کر مظاہرہ کیا ۔ 



Comments


Scroll to Top