Latest News

سی اے اے مخالف مرکز شاہین باغ بنا ''کورونا ہاٹ سپاٹ'' ، سیل کی گئیں  گلیاں  اور بلاکس

سی اے اے مخالف مرکز شاہین باغ بنا ''کورونا ہاٹ سپاٹ'' ، سیل کی گئیں  گلیاں  اور بلاکس

نیشنل ڈیسک: سی اے اے ،این آر سی  کی مخالفت میں شاہین باغ پر ایک ماہ سے بھی زیادہ وقت تک مظاہرین یہاں  دھرنے  پر بیٹھے تھے ،اب یہ کورونا کی ہاٹ سپاٹ کی لسٹ میں شامل  ہو گیا ہے۔سنیچر وار کو دہلی میں دو نئے ہاٹ  سپاٹ شاہین  باغ  اور ابو  فضل اینکلیو میں کچھ   گلیوں  و بلاک کو سیل کر  دیا گیا  ہے ۔ دہلی میں اب کل 32 ہاٹ سپاٹ  ہو گئے ہیں۔ شاہیںباغ اور ابو فضل  اینکلو علاقے سے کل 5 معاملے سامنے آنے کی خبر ہے۔
بتا دیں کہ دہلی میں کورونا مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 1069 ہو گئی ہے اور اب تک 19 کی موت  ہو گئی ہے۔ شاہین باغ میں ابھی تک ایک معاملہ جی بلاک سے  آیا ہے ۔ بتایا جا رہا ہے  کہ شاہین باغ  میں فردوس مسجد اور محمد ی مسجد  میں جماعت کے لوگ رکے تھے ۔  جس کے چلتے کورونا کاانفیکشن اس علاقے میں پہنچا  ۔ پولیس لوگوںسے درخواست  کر رہی ہے کہ جو بھی ان  دونوں  مساجد میں  جماعت کے لوگوں سے ملے ہیں وہ آگے آکر  سرکار کو بتائیں ۔ جن علاقوں کو سیل کیا گیا ہے وہاں نہ تو دکانیں  کھلیں  گی  اور نہ ہی کوئی ان علاقوں میں آ جا سکے گا۔
 



Comments


Scroll to Top