National News

ٹوکیو اولمپکس:نیرج چوپڑہ نے طلائی تمغہ جیت کر  تاریخ رقم کی، خوشی سے جھوم اٹھے سٹاربولے-ہندوستانی سینہ فخرسے چوڑا ہو گیا

ٹوکیو اولمپکس:نیرج چوپڑہ نے طلائی تمغہ جیت کر  تاریخ رقم کی، خوشی سے جھوم اٹھے سٹاربولے-ہندوستانی سینہ فخرسے چوڑا ہو گیا

ممبئی: ٹوکیو اولمپکس 2020 میں ہندوستان کے لیے کافی خوشی سے بھرپور رہا۔ پہلے پہلوان بجرنگ پونیا نے کانسی کا تمغہ جیت کر دل جیت لیا۔وہیں نیرج چوپڑہ نے جیولن تھرو میں ہندوستان کوپہلا طلائی تمغہ جیت کر دلایاہے۔

PunjabKesari

اس کے ساتھ نیرج چوپڑہ نے تاریخ رقم کی ہے۔یہ فتح صرف نیرج چوپڑہ کی نہیں بلکہ پورے ہندوستان کی ہوئی ہے۔ پہلا گولڈ جیتنے کے بعد پورا ملک جشن منا رہا ہے۔  نیرج چوپڑہ کو ان کی جیت پر ہندوستانی مبارکباد دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بالی وڈ کے ستاروں نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Neeraj Chopra creates history by winning gold in javelin throw; wishes pour  in from Abhinav Bindra,

اداکار ابھیشیک بچن نے بھی اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر نیرج چوپڑہ کی ایک تصویر شیئر کی ہے اورلکھا ہے مبارکباد ہو۔

Neeraj Chopra Wins Gold: Neeraj Chopra Creates History In Tokyo Olympics, Won  Gold Medal In Javelin Throw
اجے دیوگن نے ٹویٹ کیا اور لکھا ، نیرج چوپڑہ کو ٹوکیو اولمپکس میں آپ کی جیت پر مبارکباد۔ آپ کو مزید طاقت! آپ نے اپنے والدین اور ہندوستان کے پرچم کو قابل فخر بنایا ہے۔ میں آپ کو نہیں بتا سکتا کہ میں کتنا خوش ہوں۔ یہ حیرت انگیز ہے۔

As Neeraj Chopra clinches historic Gold at Tokyo Olympics, B-Town stars  Akshay Kumar, Taapsee Pannu, Abhishek Bachchan, Swara Bhasker and others  hail the 'Golden Boy' | Hindi Movie News – Bollywood –
.اداکار سنیل گروور نے ٹویٹ کیا اور لکھا - نیرج نام ہے میرا ، نیرج چوپڑہ۔
اکشے کمار نے بھی نیزر چوپڑہ کو مبارکباد دی ہے ، انہوں نے لکھا کہ یہ گولڈ فرسٹ پوزیشن میڈل ہے۔ تاریخ رقم کرنے پر نیرج چوپڑہ کو دلی مبارکباد۔ آپ خوشی کے ایک ارب آنسوں کے ذمہ دار ہیں۔ بہت شاندار۔

Bollywood celebs lauded Neeraj Chopra historic win at Tokyo Olympics
بالی وڈ اداکارہ کنگنا راناوت نے انسٹاگرام اسٹوری پر نیرج چوپڑہ کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا - کیا بولوں نیرج نشبد ہوں میں ،دھنے ہیںآپ کے والدین اور ملک کو مبارک ہو۔اس کے علاوہ تاپسی پنو ، سورا بھاسکر ، رتیش دیشمکھ ، ابھیشیک بچن ، راہل بوس ، مدھر بھنڈارکر ، وکی بھگنانی ، ہیما مالنی ، منیشا لامبا، نیہا دھوپیا ، مندرا بیدی ، انیل کپور سمیت تمام سیلیبرٹیزنے مبار ک دی ہے۔ ستاروں کے ٹویٹس اور پوسٹس دیکھیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 



Comments


Scroll to Top