Latest News

گرتی معیشت پر بھڑکے پرکاش راج ، کہا: سوال کس سے پوچھیں ،نہرو سے یا ٹیپو سلطان سے ؟

گرتی معیشت پر بھڑکے پرکاش راج ، کہا: سوال کس سے پوچھیں ،نہرو سے یا ٹیپو سلطان سے ؟

نئی دہلی : جی ڈی پی شرح میں گراوٹ  کو لے کر  بالی وڈ اداکار پرکاش راج نے ایک بار پھر مودی حکومت پر نشانہ سادھا ہے ۔ گرتی معیشت پر مودی حکومت پر تیکھا طنز کستے ہوئے  پرکاش راج نے کہا کہ ،'معیشت آئی سی یو میں ہے ۔ ترقی اور یقین انکیوبیٹر میں ہے ۔ ہم کسسے سوال پوچھیں ۔ نہرو سے یا ٹیپو سلطان سے ، بس پوچھ رہا ہوں ۔ 

PunjabKesari
پرکاش راج ہر مدعے پر بے باکی سے اپنی رائے رکھنے کیلئے جانے جاتے ہیں اور انہوں نے اس مدعے پر بھی اسی طرح اپنی رائے رکھی ہے ۔ یہ پہلا ایسا موقع نہیں ہے جب انہوں نے مودی حکومت پر نشانہ سادھا ہے ۔ا س سے پہلے بھی انہوں نے ٹویٹ کر کئی مدعوں پر مودی حکومت کو گھیرا ہے ۔ 

https://twitter.com/prakashraaj/status/1200651158492049408



Comments


Scroll to Top