Latest News

ننکانہ صاحب پر حملے سے پاکستان کا اصلی چہرے آیا سامنے ، اب کہاں غائب ہوگئے سدھو؟:بھاجپا

ننکانہ صاحب پر حملے سے  پاکستان کا اصلی چہرے آیا سامنے ، اب کہاں غائب ہوگئے سدھو؟:بھاجپا

نیشنل ڈیسک : بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) نے  پاکستان میں ننکانہ صاحب گوردوارہ  پر ہوئے حملے بھیڑ کے حملے کی مذمت کی۔نئی دہلی سے  رکن پارلیمنٹ مینا کشی لیکھی نے کہا کہ  پاکستان کا اصلی چہرہ سامنے  آگیا ہے ۔وہاں مذہبی مقامات اور اقلیتوں پر مسلسل ظلم وستم ہو رہے ہیں۔ دہاکوں سے  اقلیتوں کے انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے  ۔

https://twitter.com/ANI/status/1213413989364817920?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1213413989364817920&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fbjp-congress-attack-at-nankana-sahib-gurudwara-pakistan-navjot-singh-sidhu-congress-meenakshi-lekhi-1-1151812.html
مینا کشی لیکھی نے    کہا کہ جمعہ کو ننکانہ صاحب  گوردوارہ پر بہت سارے لوگوں نے حملہ کیا ۔ یہ انتہائی بزدلانہ اور قابل مذمت  ہے۔ ہم پاکستان حکومت سے  ننکانہ صاحب میں اقلیتوں کی جان و مال اور وقار کی حفاظت کے لئے فوراً  اقدامات کرنے کا مطالبہ کر تے ہیں۔انہوں نے اس دوران نوجوت سنگھ سدھو پر حملہ آور ہوتے ہوئے کہاکہ وہ   اب کہا ں غائب ہوگئے ہیں۔اگر ان سب کے بعد بھی وہ  آئی ایس آئی سربراہ کو گلے لگانا چاہتے ہیں تو کانگرس کو اس پر غور کرنا چاہئے۔

PunjabKesari
وہیں اس سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر ترون چگھ نے  کہاکہ  آج پاکستان میں ایسے واقعات ہو رہے  ہیں ۔ ننکانہ صاحب میں جو ہوا ہے  اس پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان جواب دیں۔ انہوںنے  کہا کہ یہ واقعہ اس کا ٹریلر ہے جو فلم پاکستان میں گزشتہ 70 سال سے چل رہی ہے ۔انہوں نے  پوچھاکہ  جن سونیا گاندھی کی آنکھوں میں کبھی آنسو آتے تھے  ، وہ آنسوآج سوکھ کیوں گئے ۔ایک بیٹی پر جب پاکستان میں ظلم ہوتاہے  تو پرینکا گاندھی  ، راہل گاندھی ، ممتا بنر جی خاموش کیوں ہیں؟

 



Comments


Scroll to Top