Latest News

دہلی تشدد: آئی بی افسر اور شہید رتن لال کے اہلِ خانہ کو اپنی ایک ماہ کی تنخواہ دیں گے یہ بھاجپا لیڈر

دہلی تشدد: آئی بی افسر اور شہید رتن لال کے اہلِ خانہ کو اپنی ایک ماہ کی تنخواہ دیں گے یہ بھاجپا لیڈر

نئی دہلی: دہلی  تشدد میں معاملے میں نفرت  انگیز تقریر کرنے کے الزام کا سامنا کر رہے  ہیں بھاجپا  رکن پا  رکن پارلیمنٹ  پرویش  شرما نے ہفتہ کو کہا کہ وہ شمال مشرقی دہلی میں ہوئے  فرقہ وارانہ تشدد میں ہلاک ہونے والے  پولیس اہلکار اور خفیہ محکمہ کے اہلکار دونوں کے خاندانوں کو اپنی ایک ماہ کی تنخواہ دیں گے۔
لوک سبھا میں مغربی دہلی کی نمائندگی کرنے والے ورما نے کہا کہ ' میں بطور رکن پارلیمنٹ  دہلی میں ہوئے  بدقسمت آمیز تشدد میں ڈیوٹی کی دوران  ہلاک  ہوئے دہلی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل رتن لال  اور آئی بی افسر انکت شرما کے خاندانوں کے لئے اپنی ایک ماہ کا تنخواہ وقف کرتا ہوں۔
بتادیں  کہ دہلی ہائی کورٹ نے تشدد کے سلسلے میں ورما سمیت بی جے پی کے تین رہنماؤں کے مبینہ نفرت  انگیز تقریروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے سلسلے میں  بدھ  کو پولیس کو فیصلہ لینے کی ہدایت  دی تھی ۔ اسمبلی انتخابی مہم کے دوران وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ' دہشت گرد' کہہ کر ورما نے تنازعہ کھڑا کر دیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان   کی انتخابی مہم پر روک لگا دی تھی۔
 



Comments


Scroll to Top