National News

پانی کے معیار کولیکر کیجریوال کے دعوے سچائی کے برعکس: منوج تیواری

پانی کے معیار کولیکر کیجریوال کے دعوے سچائی کے برعکس: منوج تیواری

نئی دہلی: بی جے پی کی دہلی یونٹ کے صدر منوج تیواری نے منگل کو کہا کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے پانی کے معیار کو لے کر کئے گئے دعوے کی سچائی جاننے کے لئے ان کی پارٹی نے حقیقی جانچ پڑتال کی ہے۔

PunjabKesari
تیواری نے پریس کانفرنس میں کہا، ہم ان تمام جگہوں پر پانی کے معیار سے متعلق شکایت کا پتہ لگانے گئے جہاں کیجریوال نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی حکومت نے گزشتہ چار سال میں پانی اور سیور کی نئی پائپ لائن بچھائی ہے۔پریس کانفرنس میں انہوں نے راول نگر، سنت نگر اور براڑی جیسے علاقوں میں پانی کے معیار کو لے کر شکایت کر رہے لوگوں کے ویڈیو کلپ بھی دکھائے۔

PunjabKesari
 



Comments


Scroll to Top