Latest News

سشانت سنگھ راجپوت کیس : سپریم کورٹ میں بہار پولیس نے داخل کیا حلف نامہ ، کہی یہ بڑی بات

سشانت سنگھ راجپوت کیس : سپریم کورٹ میں بہار پولیس نے داخل کیا حلف نامہ ، کہی یہ بڑی بات

نیشنل ڈیسک :سشانت سنگھ راجپوت موت کے معاملہ میں مسلسل ہورہے نئے انکشافات کے درمیان اب بہار پولیس نے سپریم کورٹ میں کیس سی بی آئی کو منتقل کئے جانے کی وجوہات پر حلف نامہ داخل کیا ہے ، جس میں کئی اہم باتیں سامنے رکھی گئی ہیں ۔ عدالت میں داخل اپنے حلف نامہ میں بہار پولیس نے اداکارہ ریا چکرورتی اور ان کے کنبہ کے اراکین کے سشانت سنگھ راجپوت کے رابطے میں آنے کا صرف واحد مقصد بتایا ہے اور وہ سشانت کے پیسوں کو ہڑپنا ہے ۔

بہار پولیس نے اس میں یہ بھی کہا ہے کہ انہوں نے سشانت کی ذہنی بیماری کی جھوٹی تصویر تیار کی تھی ۔ سینئر پولیس افسر اوپیندر شرما کے ذریعہ سپریم کورٹ میں دائر حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ ریا چکرورتی سشانت سنگھ راجپوت کو اپنے گھر لے گئیں اور انہیں دوا کا اوور ڈوز دینا شروع کردیا ۔حلف نامہ میں بہار پولیس کا کہنا ہے کہ ممبئی پولیس کے عدم تعاون کے باوجود اس نے جانچ میں کئی سراغ پائے ہیں ۔ سپریم کورٹ میں دئے اپنے جواب میں پولیس نے بتایا ہے کہ چونکہ ملک میں کئی مقامات پر جانچ کرنے کی ضرورت ہے ۔ ا

گر کئی پہلوؤں پر راجپوت کی پراسرار موت معاملہ کی سی بی آئی جانچ کرے گی تو کئی اہم باتوں کا انکشاف ہوگا ۔حلف نامہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بہار پولیس کے پاس ایف آئی آر درج کرنے کا اختیار تھا ، لیکن اس کو کرنے نہیں دیا گیا ۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی پولیس نے کوئی سنگین معاملہ درج نہیں کیا ہے ۔

معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سی بی آئی جانچ کی سفارش کی گئی ۔اس درمیان ریا چکرورتی کے وکیل نے بتایا کہ ریا جمعہ کو ای ڈی کی پوچھ گچھ کے عمل میں حصہ نہیں لیں گی ۔ غور طلب ہے کہ ممبئی میں واقع ای ڈی کی برانچ آفس میں ریا چکرورتی کو بلایا گیا تھا ۔ وہیں ای ڈی نے ریا چکرورتی کی اپیل خارج کردی ۔ دراصل ریا نے ای ڈی سے پیشی کیلئے مزید وقت مانگا تھا ۔ ای ڈی نے ریا چکرورتی کو پیش ہونے کیلئے کہا ہے ۔



Comments


Scroll to Top