Latest News

بگ باس پر فحاشی اور '' لو جہاد'' پھیلانے کا الزام ، بند کرانے کے لئے مرکزی وزیر کو لکھا گیا خط

بگ باس پر فحاشی اور '' لو جہاد'' پھیلانے کا الزام ، بند کرانے کے لئے مرکزی وزیر کو لکھا گیا خط

بگ باس 13 کو ناظرین کا کافی محبت مل رہا ہے۔دوسری طرف شو تنازعات میں بھی گھر گیا ہے۔اپنے پہلے ایپی سوڈسے شو فحاشی  کو فروغ دینے کے الزامات جھیل رہا ہے۔سوشل میڈیا پر بھی شو کی کافی مخالفت ہو رہی ہے۔دراصل پہلے ایپی سوڈ میںراشن کے جمع کرنے کے لئے گھر والوں کو دئیے  ٹاسک کے چلتے یہ مخالفت ہو رہی ہے۔

PunjabKesari
کیا تھا ٹاسک؟ 
دراصل پہلے ایپی سوڈ میں گھر والوں کو گھر راشن جمع کرنا تھا اور یہ راشن انہیں اپنے ہاتھ سے نہیں جمع کرنا تھا ، بلکہ  اس کے لیے انہیں چیزوں کو ایک دوسرے کے منہ سے ٹرانسفر کرنا تھا۔اس کے علاوہ گھر والوں کو BFF (بستر فرینڈفار ایور)بھی دیا گیا ہے۔یعنی گھر میں انٹری سے پہلے ہی یہ طے ہو چکا ہے کہ کون سا کنٹیسٹینٹ کس کے ساتھ بسترشیئر کرے گا۔


مرکزی وزیر کو لکھا گیا خط
بگ باس کے خلاف آل انڈیا ٹریڈرز  نے مرکزی  وزیر اطلاعات ونشریات  پرکاش جاوڈیکر کو خط لکھا ہے۔کیٹ نے پرکاش جاوڈیکر سے کلر ٹی وی پر چلنے والے شو پر فوری طور پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔کیٹ کا کہنا ہے کہ اس شو سے فحاشی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔بگ باس سے ہمارے ملک کے پرانے روایتی، سماجی اور ثقافتی اقدار کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ ٹی آر پی اور منافع کی خواہش میں بگ باس کے ذریعے ملک میں سماجی ہم آہنگی کو خراب کیا جا رہا ہے۔ایسے  کاموں کو  بھارت جیسے متنوع ثقافت والے ملک میں قطعی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

PunjabKesari
لوگوں نے لگایا ' لو جہاد' کو فروغ دین کا الزام
جمعہ کو سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ''  لوجہاد پھیلاتا بگ باس''ہیش ٹیگ کو ٹرینڈ کر رہے تھے۔بہت سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شو میں کشمیری مسلم ماڈل اور ہندو لڑکی کو ساتھ  میں بستر شیئرکرنے کو کہا گیا ہے۔اس  کے سہارے شو کی جانب  سے ' لو جہاد 'کو پروموٹ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


ملک کی تہذیب وثقافت خراب کرنے کی کوشش
 ٹویٹر پر اس شو کی مخالفت کر رہے ایک شخص نے کہا تھا کہ اس شو کے سہارے آنے والی نسل کو ملک کے کلچر اور ثقافت کی مناسب تعلیم دی جا رہی ہے۔کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ بگ باس شو بالکل ایٹرٹینگ نہیں ہے اور نہ ہی اس شو کے سہارے کوئی مثبت میسیج دیا جا سکتا ہے۔اس شو سے صرف ملک کی تہذیب وثقافت کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

PunjabKesari



Comments


Scroll to Top