Latest News

نوکری سے نکالے گئے یوپی کے 25 ہزار ہوم گارڈوں کیلئے بڑی خوشخبری

نوکری سے نکالے گئے یوپی کے 25 ہزار ہوم گارڈوں کیلئے بڑی خوشخبری

لکھنؤ: اترپردیش میں حال ہی میں نوکری سے نکالے گئے 25 ہزار ہوم گارڈون کیلئے بڑی خوشخبری ہے ۔ وزارت داخلہ نے سبھی ہوم گارڈز کی خدمات پھر سے بحال کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ہے کہ اگلا حکم ہونے تک ان کی خدمات جاری رہیں گے ۔ ہوم گارڈوں کیلئے وزارت داخلہ کا یہ حکم دیوالی پر کسی بونس سے کم نہیں ہے ۔ 

PunjabKesari
بتا دیں کہ یوگی حکومت نے بجٹ پر اضافی بھار بڑھنے کی بات کہہ کر ہوم گارڈ کی ڈیوٹی ختم کردی تھی ۔ سرکار نے بجٹ میں بیلنس کرنے کیلئے ہوم گارڈوں کی چھنٹنی کی ہے ۔ قانونی صورتحال میں ڈیوٹی دینے والے ہوم گارڈوں کی تعداد میں 32 فیصد کمی کی گئی ہے ۔ بتا دیں کہ اے ڈی جی کے احکامات کے مطابق 25 ہزار ہوم گارڈ کی خدمات ختم ہوئی ہیں ۔ اے ڈی جی پولیس ہیڈ کوارٹر ، بی پی جوگدنڈ نے یہ حکم جاری کیا تھا ۔ 
ایک رپورٹ کے مطابق اب تک 40 ہزار ہوم گارڈ کی ڈیوٹی ختم کی جا چکی ہے ۔ ہوم گارڈ کی ڈیوٹی سے بھی بدلاؤ کیا گیا ہے ۔ اب ان کو 25 دن کی بجائے 25 دن کی ڈیوٹی ہی مل سکے گی ۔ 



Comments


Scroll to Top