Latest News

ہندوستان کو لگا جھٹکا ، زخمی بھونیشور کمار ونڈیز کیخلاف ونڈے سیریز سے ہوئے باہر

ہندوستان کو لگا جھٹکا ، زخمی بھونیشور کمار ونڈیز کیخلاف ونڈے سیریز سے ہوئے باہر

چینئی : ہندوستان کے تجربہ کار تیز گیند باز بھونیشور کمار چوٹ لگنے کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ونڈے میچوں کی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں ان کی جگہ ممبئی کے تیز  گیند باز شاردل ٹھاکر کو ٹیم میں جگہ مل سکتی ہے ۔ بھونیشور کمار بدھ کے روز ختم ہوئی ٹی 20 بین الاقوامی سیریز  کے دوران زخمی ہوگئے تھے ۔ 

PunjabKesari
دراصل بی سی سی آئی کے افسروں نے رازداری کی بنیاد پر بتایا ،' بھونیشور سیریز سے باہو گئے ہیں اور شاردل ٹیم میں ان کی جگہ لیں گے ۔ شاردل بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 بین الاقوامی سیریز کی ٹیم میں تھے اور جمعرات تک انہیں بڑودہ کے خلاف رنجی میچ میں ممبئی کی قیادت کی تھی ۔ 

PunjabKesari
آپ کو بتا دیں کہ بھونیشور کی چوٹ کے بارے میں حالانکہ پوری جانکاری نہیں مل پائی ہے لیکن سمجھا جارہا ہے کہ ان کی مانس پیشیوں میں کھنچاؤ ہے ۔ بھونیشور چوٹ سے واپسی کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز میں اپنی چھاپ چھوڑنے میں ناکام رہے تھے ۔ انہوں نے پہلے دومیچوں میں بغیر کوئی وکیٹ کیلئے 36-36 رن دئیے تھے جبکہ تیسرے ٹی 20 میچ میں چار اوور میں 41 رن دیکر دو وکٹ حاصل کئے ۔ 



Comments


Scroll to Top