Latest News

لنگی - چپل پہن کر چلائیں گاڑی ، کوئی نہیں کاٹے گا چالان : گڈکری

لنگی - چپل پہن کر چلائیں گاڑی ، کوئی نہیں کاٹے گا چالان : گڈکری

نئی دہلی : نئے ٹریفک قوانین  کے لاگو ہونے کے بعد جہاں قوانین توڑنے والوں کے بھاری بھرکم چالان کٹ رہے ہیں وہیں اسی درمیان افواہوں کا دور بھی جاری ہے ۔ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ آدھی آستین کی شرٹ اور لنگی - بنیان پہن کر گاڑی چلانے پر چالان کاٹے جارہے ہیں ۔ ان افواہوں ُر مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری کے  دفتر کی جانب سے بیان آیا ہے اور افواہوں کو لے کر چوکس رہیں ۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری کے آفس کے ٹویٹر ہینڈل سے کئے گئے ٹویٹ میں لکھا گیا کہ افواہوں سے چوکس رہیں ۔ 

PunjabKesari
دفتر کی طرف سے ایک گرافک شیئر کیا گیا ہے جس پر بتایا گیا ہے کہ آدھی آستین کی شرٹ پہن کر گاڑی چلانے ، لنگی بنیان  میں گاڑی چلانے پر چالان کاٹنے کا التزام نہیں ہے ۔ ساتھ ہی گاڑی کا شیشہ گندہ ہونے اور چپل پہن کر گاڑی چلانے پر بھی چالان کا کوئی قانون نہیں ہے ۔ 
بتا دیں کہ اس سے پہلے منگل کے روز گڈکری نے ایک ٹویٹ کیا تھا اور افسوس ظاہر کیا کہ ہمارے میڈیا کے کچھ دوستوں نے سڑک سکیورٹی قوانین جیسے سنجیدہ موضوع کا مذاق بنایا ہے ۔ میری سب سے گذارش ہے کہ لوگوں کی زندگی سے جڑے اس مسئلے پر اس طرح کی غلط جانکاریاں نہ پھیلا ئیں ۔ 



Comments


Scroll to Top