Latest News

لاک ڈاون:گھرسے نکلنے سے پہلے دیکھ لیں یہ تصویریں، نہیں توآپ کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے ایسا

لاک ڈاون:گھرسے نکلنے سے پہلے دیکھ لیں یہ تصویریں، نہیں توآپ کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے ایسا

نیشنل ڈیسک:وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لئے کڑے قدم اٹھاتے ہوئے پورے ملک میں 21دنوں کے لئے لاک ڈاون کا اعلان کر دیا ہے ۔ حکومت پر زورکوشش کر رہی ہے کہ اس وبا کو اگلے سٹیج تک جانے سے روک دیا جائے ، کیونکہ سٹیج 3میں پہنچنے پر حالت مہلک ہو سکتی ہے۔ حالانکہ اس مشکل دور میںبھی کچھ لوگ لاپروائی دکھاتے ہوئے سڑکوں پر نکل رہے ہیں، ایسے میںپولیس کے پاس سختی برتنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا ہے۔
ملک کے الگ الگ شہروں میں لاگ ڈاون کے خلاف ورزی  کرنے والوں پر پولیس سخت کارروائی کر رہی ہے۔جہاں کچھ کو تو سمجھا کر واپس لوٹایا جا رہا ہے تو وہیں نہ ماننے والوں پر لاٹھیاں بھی برسائی جارہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر کچھ تصویریں اور ویڈیو بھی خوب وائر ل ہو رہی ہے، جس میںسڑکوں پربے وجہ گھومنے والے پولیس کے سامنے اٹھک بیٹھک کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اتناہی نہیںکچھ کو تو مرغا بھی بنایا جا رہا ہے۔
اب تو پولیس لوگوں کو پوسٹر بھی تھما رہی ہے جس پرلکھا تھا 'میں گھر پر نہیں بیٹھوں گا، میں سماج کا دشمن ہوں' ۔دراصل کورونا وائرس کو لے کر کئے گئے لاک ڈاون کو کامیاب بنانے میں جٹے پولیس ملازمین لگا تار لوگوں سے درخواست کر رہے ہیں کہ قانوں و ہدایات کی تعمیل کریں۔ طے وقت پر ہی گھر سے نکل کر گھر کے ضروری سامان کی خریداری کریں۔ غیر ضروری جمعہ خوری کرنے کی ضرورت نہیں، اس کے باوجود لوگ لاپروائی برتنے سے باز نہیںآرہے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top