National News

وادی میں پھر عاید ہوئیں پابندیاں ،جامع مسجد سمیت کئی مساجدوں میں جمعہ کی نماز پر بھی روک

وادی میں پھر عاید ہوئیں پابندیاں ،جامع مسجد سمیت کئی مساجدوں میں جمعہ کی نماز پر بھی روک

نیشنل ڈیسک : جموں کشمیر سے دفعہ 370 ہٹنے کے بعد جمعہ کو سرینگر کی جامع مسجد سمیت کئی بڑی مساجدوں میں نماز ادا کرنے پر روک لگا دی گئی ہے ۔  انتظامیہ کی طرف سے لوگوں سے اپنے محلے کی مساجدوں میں نماز ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ 

PunjabKesari
وہیں وادی کشمیر میں احتیاط کے طور پر پھر سے پابندیاں لگا دی گئی ہیں ۔ لوگوں سے باہر نہ جانے کو کہا گیا ہے اور بلاکر بھی لگا دئیے گئے ہیں ۔ بازار بند رہنے اور ٹریفک آدورفت بھی سڑکوں سے غائب رہنے کے چلتے عام زندگی آج 26 ویں بھی درہم -برہم  رہی ۔ سرینگر کی جامع مسجد میں سمیت کئی مساجد میں نماز ادا کرنے پر بھی لوگ لگا دی گئی ہے ۔  وہیں ٹیلیفون سہولات حالانکہ بحال کردی گئی ہیں لیکن موبائل ٹیلی فون سہولات اور سبھی انٹرنیٹ سہولات پانچ اگست سے ہی معطل ہیں ۔ 

PunjabKesari
مرکزی حکومت نے پانچ اگست کو جموں کشمیر کو خاص درجہ دینے والے دفعہ 370 کی زیادہ تر شقوں کو ختم کرنے اور صوبے کی تشکیل نو کا فیصلہ لیا تھا ۔ جس کے بعد سکیورٹی وجوہات کے باعث یہ سہولات معطل کردی گئی تھیں ۔ ساتھ ہی کشمیر کے اعلیٰ لیڈران سمیت کئی لیڈروں کو احتیاط کے طور پر حراست میں لیا گیا تھا ۔ 



Comments


Scroll to Top