انقرہ :ترکی کے افسران نے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ )آئی ایس(کے سرغنہ ابو بکر بغدادی کی بڑی بہن اور اس کے خاندان کے ارکان کو شمالی شام میں گرفتار کر لیا ہے۔
ترکی کے سینئر حکام کے حوالہ سے یہ اطلاع ملی ہے۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق ابو بکر بغدادی کی بڑی بہن رسمیہ (65) کو پیر کی شام شمالی شام میں صوبہ الیپو کے شہر سے گرفتار کیا ہے، جہاں وہ شوہر اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ رہتی تھی۔
ذرائع کے مطابق بغدادی کی بہن کو دہشت گرد تنظیم سے منسلک سمجھا جاتا ہے۔ اس کی گرفتاری سے اہم انٹیلی جنس ملنے کا امکان ہے۔
قابل غور ہے کہ گذشتہ ہفتہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بغدادی کو امریکی جوانوں کی طرف سیایک خصوصی مہم کے دوران شام میں مارے جانے کااعلان کیا تھا۔ امریکی رہنما کے مطابق آئی ایس کی قیادت پر پنٹاگن کافی عرصہ سے گہری نظریں رکھے ہوئے تھا اور اسے مارے جانے کی مصدقہ خبریں ہیں۔ بعد میں روسی وزیر دفاع کے ترجمان ایگور ونشینوو نے کہا کہ روس کے پاس اس کی مصدقہ اطلاعات نہیں ہے کہ امریکی فوج نے بغدادی کے خلاف آپریشن ڈسٹرائے چلایا تھا۔