National News

یوم پیدائش پر خاص: 34 سال کے ہوئے رائیڈو، جانیں ان کی زندگی کے بارے میں

یوم پیدائش پر خاص: 34 سال کے ہوئے رائیڈو، جانیں ان کی زندگی کے بارے میں

سپورٹس ڈیسک : 23 ستمبر 1985 کو آندھر پردیش کے گنٹور میں پیدا ہوئے ہندوستانی ٹیم کے دائیں کے زبردست بلے باز رائیڈو آج اپنا 34 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں ۔ میدان پر ہمیشہ جارہانہ بلے بازی  کرنے والے رائیڈو کا ہندستانی کرکٹروں میں اچھا عکس ہے لیکن سچ یہی ہے کہ یہ شاندار کھلاڑٰ اچھی کاکردگی کے باوجود کہیں گم سا ہوگیا ہے ۔ 

PunjabKesari
آپ کو بتا دیں کہ ہندوستانی کرکٹ کی سب سے انوکھی کہانیوں میں سے ایک کہانی امتابی رائیڈو کی ہے ۔  دراصل 2002 کی بات ہے جب رائیڈو نے انڈر 19 کے میچ میں قریب 175 رن کی اننگ کھیلی تھی اور سوربھ گانگولی  سمیت ہر کوئی اس نوجوان بلے باز  کے بارے میں باتیں کررہا تھا ۔ تبھی یہ سگبگاہٹ ہونے لگی کہ امباتی رائیڈو ہندوستان کرکٹ کو کافی آگے لے جائیں گے ۔ 2004 میں رائیڈو نے انڈر 19 ٹیم کی کپتانی کی ۔ اس کے بعد اس بلے باز کا کیریئر کہیں اور چلا گیا ۔ 

PunjabKesari
13 سال بعد ملا ٹیم انڈیا کا موقع
لسٹ اے اور فرسٹ کلاس میں لگاتار رن بنانے کے باوجود رائیڈو کو اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے میں 13 سال لگ گئے ۔ جولائی 2013 میں ہندوستانی ٹیم جب زمبابوے دورے پر گئی تب رائیڈو کو بھارت کی 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا ۔ 24 جولائی کو ہرارے میں رائیڈو نے اپنا ڈیبیو میچ کھیلا ۔ پہلے ہی میچ میں رائیڈو نے نصف سنچری لگائی ۔ اس وقت اس بلے باز کی عمر 27 سال تھی اور وہ ہندوستان کی طرف سے سب سے زیادہ عمر میں ڈیبیو میچ میں نصف سنچری لگانے والے بلاباز بھی بن گئے تھے ۔ 

PunjabKesari
نہیں کھیل پائے ورلڈ کپ تو لے لی ریٹائرمنٹ
رائیڈو نے اسی سال بین الاقوامی  کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے ۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کیلئے ٹیم میں جگہ نہیں ملنے پر رائیڈو نے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا ۔ رائیڈو ورلڈ 2019 میں سٹینڈ بوائے میں رکھے گئے تھے لیکن وجے شنکر کے باہر ہونے کے بعد ہندوستانی ٹیم انتظامیہ نے رائیڈو کی بجائے مینک اگروال کو ٹٰم میں شامل کرلیا ۔ جس کے بعد اس کھلاڑی نے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا ۔ 



Comments


Scroll to Top