National News

چلتی بس میں لگی آگ ، 12 افراد ہلاک ۔ ویڈیو آ ئی سامنے

چلتی بس میں لگی آگ ، 12 افراد ہلاک ۔ ویڈیو آ ئی سامنے

نیشنل ڈیسک: راجستھان کے جیسلمیر ضلع میں منگل کو ایک بڑا حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری ایک نجی بس میں اچانک آگ لگ گئی۔ بارہ افراد ہلاک اور پچیس کے قریب شدید زخمی ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق بس میں کل 57 مسافر سوار تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق جیسے ہی بس تھائیت گاوں کے قریب پہنچی تو اچانک دھواں اٹھنے لگا اور آگ کے شعلے تیزی سے پوری گاڑی کو لپیٹ میں لے گئے۔

https://x.com/TikaRamJullyINC/status/1978067195424080330

آگ لگنے کے بعد جائے وقوعہ پر افرتفری پھیل گئی۔ بہت سے مسافر کھڑکیوں اور دروازوں سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ دیگر جھلس گئے۔ مقامی باشندوں اور پولیس کی مدد سے زخمیوں کو قریبی شری جواہر ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ضلع انتظامیہ نے فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے راحت اور بچاو کا کام شروع کیا۔ انتظامی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں۔ جیسلمیر ضلع انتظامیہ نے اس المناک واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

ضلع کلکٹر پرتاپ سنگھ نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو فوری راحت اور طبی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کے علاج میں کوئی کوتاہی نہیں رہنے دی جائے گی۔
دریں اثنا، ضلع انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن نمبرز 9414801400، 8003101400، 02992-252201، اور 02992-255055 جاری کیے ہیں۔ واقعے سے متعلق کسی بھی معلومات یا مدد کے لیے ان نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ فی الحال آگ پر قابو پانے اور مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کوششیں جاری ہیں جب کہ اس ہولناک حادثے نے پورے علاقے کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top