Latest News

فوج کے افسران نے عازمین حج کو دی مبارکباد، کہا- امن کے لئے دعا کریں

فوج کے افسران نے عازمین حج کو دی مبارکباد، کہا- امن کے لئے دعا کریں

سری نگر : کشمیر میں عام لوگوں کے ساتھ جڑنے کے لئے فوج مسلسل کوشش کرتی ہے ۔اسی کڑی میں حج کے لئے جانے والے کشمیری مسافروں سے جی او سی  چنار کاپرز لیفٹیننٹ کے جے ایس ڈھلوں نے پیر کے روز حج ہاؤس میں ملاقات کی ۔اس دوران انہوںنے عازمین حج سے کشمیر میں امن و امن کے لئے دعا کرنے کی بات کہی ۔ لیفٹیننٹ کے جے ایس ڈھلوں نے  نے کہا کہ  آج جو آپکو موقع ملا ہے ، اس کے لئے آپ کو مبارکباد۔ میری اور بھارتیہ فوج کی طرف سے آپ کو سفرحج کی کامیابی کے لئے دعا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ زندگی کے اس سہانے پل کے لئے جو ہر مسلمان کے دل کی خواہش ہوتی ہے، اس موقع پر آپ کو اور پورے پریوار کو سفر کی کامیابی کے لئے دعا اور مبارکباد۔آپ اپنے سفر حج کے دورا اپنے پریوار اور کشمیر میں امن کے لئے دعا کریں۔ اس دوران فوج کے کمانڈرنے حج پر جانے والے کشمیریوں کو تحائف بھی دئیے۔
غور طلب ہے کہ  چنار کاپرز کمانڈر نے  اس سے پہلے تلا ملا گاندر بل میں کھیر بھوانی میلے میں اور شری امرناتھ یاترا میں آنے والے مسافرو ں کے ساتھ بات چیت کی تھی ۔فوج کے افسران کا کہنا ہے کہ  بھارتیہ فوج ہمیشہ سے کشمیر میں دہشت گردی سے لڑنے کے ساتھ ساتھ عام جنتا کے سکھ دکھ میں شامل ہونا چاہتی ہے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top