Latest News

جموں کشمیر : راجوری میں فائرنگ کا فوج نے دیا منہ توڑ جواب ، 4 پاکستانی فوج ڈھیر

جموں کشمیر : راجوری میں فائرنگ کا فوج نے دیا منہ توڑ جواب ، 4 پاکستانی فوج ڈھیر

جموں : پاکستانی فوج اپنی ناپاک حرکتوں سے باز نہیں آرہی ہے ۔ پاکستانی فوج نے کشمیر کے پونچھ - راجوری سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستانی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولی باری کی ۔ ہندوستانی فوج نے بھی پاکستان کی اس حرکت کا منہ توڑ جواب دیا ۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان کی جانب سے کی گئی کارروائی میں 4 پاکستانی فوجی مارے گئے ۔ 

PunjabKesari
غور طلب ہے کہ اس سے پہلے ایل او سی پر پاکستانی فوج نے اپنی فائرنگ کا بڑا خمیازہ بھگتا تھا ۔ پاکستانی فوج سرحد پار سے لگاتار گولی بار کررہی تھی جس کا کرارا جواب دیتے ہوئے ہندوستانی فوج نے اس کے دو فوجی مار گرائے ہیں ۔ وہیں 5 سے 6 زخمی ہوئے تھے ۔ فوج کی کارروائی میں پاکستان کی کئی چوکیوں کو شدید نقصان پہنچا تھا ۔ 

PunjabKesari



Comments


Scroll to Top