Apple Arcade
کمپنی نے دنیا کی سب سے پہلی کراس - پلیٹ فارم گیم سبسکرپشن سروس Apple Arcadeلانچ کردی ہے ۔ ساتھ ہی کمپنی نے ایپل آرکیڈ گیمنگ سروس کا بھی اعلان کیا ہے ۔ جس کی سبسکرپشن 4.99 ڈالر فی مہینے ادا کرنے کے بعد اپنے مرضی کے مطابق گیمز کھیل سیکھیں گے ۔ ساتھ کمپنی نے ایک مہینے کی سبسکرپشن مفت دی ہے ۔
Apple TV
اس سروس کا پہلا ایپل آریجنل شو ایک نومبر کو آئے گا ۔ اس سروس کو 100 ممالک میں دستیاب کرایا جائے گا ۔ جس کی قیمت 4.99 ڈالر فی مہینہ رکھی گئی ہے ۔
آئی پیڈ
اس بار ایپل بڑے ڈسپلے کے ساتھ آئی پیڈ لایا ہے ۔ 10.2 انچ کی ریٹینا ڈسپلے دی گئی ہے جس میں 3.5 ملین پکسلس دئیے گئے ہیں ۔ اس بار آئی پیڈ میں سمارٹ کنیکٹر بھی دیا گیا ہے ۔ جس میں الگ الگ سے کیبارڈ ایڈ کر سکتے ہیں ۔ iPad OS میں کئی نئے فیچرز دئیے گئے ہیں جو صرف آئی پیڈ کیلئے ہیں ۔ کمپنی نے ہوم سکرین کو پوری طرح بدل کر خوبصورت بنا دیا گیا ہے ۔
ایپل پینسل میں بھی نئے فیچرز دئیے گئے ہیں جو آئی پیڈ یوز رس کو آسان بنائیں گے ۔ گیمنگ کے علاوہ اس میں Apple TV+ کے کانٹیکٹ دیکھے جا سکتے ہیں ۔ اس آئی پیڈ کی قیمت 329 ڈالرہے اور اس کی بکری مہینے کے آخر سے شروع ہو جائے گی ۔ امریکہ میں اس کیلئے آج سے ہی پری بکنگ کرا سکیں گے ۔
ایپل واچ
ایپل واچ ٹم کک نے لانچ کی ہے ۔کک نے بتایا کہ ایپل واچ دنیا کی سب سے ایڈوانس اور سماٹ واچ ہے ۔ اس واچ میں صحت سے جڑے کئی فیچرز دئیے گئے ہیں اور اس واچ کی بیٹری بھی لگ بھگ 18 گھنٹے تک چلے گی ۔واچ میں سائیڈ والے بٹن کو دبا کر ایمر جنسی کال کر سکتے ہیں ۔ جس کے لئے iPhone کی ضرورت بھی نہیں ہوگی ۔ یہ واچ 20 ستمبر خریدی جا سکتی ہے ۔ جس کی شروعاتی قیمت 399 ڈالر تو وہیں اس کے دوسرے ویئریئنٹ کی قیمت 499 ڈالر ہے ۔
ایپل نے تین فون لانچ کئے ہیں جس میں iPhone 11، iPhone 11Pro اور iPhone Pro Maxشامل ہیں ۔ iPhone Pro Maxمیں سب سے بڑی ڈسپلے دی گئی ہے ۔
iPhone11
جس کا انتظار سب سے زیادہ تھا وہ ہے iPhone 11 جو کہ اب لانچ ہو چکا ہے ۔ iPhone11 میں 6.1 انچ کی لیکوڈ ریٹینا ڈسپلے ہے ۔ اس میں ناچ بھی دی اگیا ہے جیسا iPhoneX کے ساتھ تھا ۔ iPhone11 میں ڈبل کیمرا دیا گیا ہے ۔جس میں 12mp الٹراوئیڈ کیمرا اور 12mp وائیڈ کیمرا ہوگا اور iPhone11 میں اب تک کا سب سے فاسٹ پروسیسر دیا گیا ہے ۔ اس آئی فون کی بیٹری بھی بہت طاقتور بنائی گئی ہے اور یہ iPhone XR کے مقابلے 1 گھنٹے زیادہ بیک اپ دے گی ۔ جس کی قیمت 699 ڈالر رکھی گئی ہے ۔
iPhone11 Pro
کمپنی نے آئی فون 11 پرو بھی لانچ کر دیا ہے جس کی ڈسپلے 5.8 انچ دی گئی ہے اور کہا کہ اس نے ہر بار کی طرح اب تک کا سب سے بہترین آئی فون لانچ کیا ہے ۔ آئی فون پرو میں 18 واٹ کے چارجر کے ساتھ فاسٹ چارجنگ کا فیچر دیا گیا ہے اور اس سیریز کے فونز سے 4K ویڈیو ریکارڈنگ بھی ہو سکے گی ۔ آئی فون 11 پرو میں آئی فون xr میکس کے مقابلے 5 گھنٹے زیادہ بیٹری بیک اپ ملے گا ۔آئی فون 11 پرو میں Deep Fusion کیمرہ فیچر بھی دیا گیا جو کہ کم روشنی میں فوٹو گرافی کیلئے ہوتا ہے ۔ آئی فون 11 پروف کی شروعاتی قیمت 999 ڈالر ہوگی ۔