Latest News

کیرن سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام ، فوج نے ڈھیر  کئے 5دہشت گرد،1جوان شہید

کیرن سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام ، فوج نے ڈھیر  کئے 5دہشت گرد،1جوان شہید

جموں:پاکستانی فوج گزشتہ کئی دنوں سے سرحد پر اپنی ناپاک حرکتوں سے باز نہیں آ رہی ہے ۔ پاکستانی فوج سیز فائر کی خلاف ورزی کی آڑ میں دہشت گردوں کی گھس پیٹھ کرانے کی کوشش میں لگ ہوئی  ہے ۔ شمالی کشمیر میں  ایل او سی پر کیرن سیکٹر میں بھارتیہ فوجیوں نے گھس پیٹھ کر رہے پانچ دہشت گردوں کو موت  کے گھاٹ اتاردیا ہے ۔ لیکن اس مہم میں بھارتیہ فوج کا ایک جوان بھی شہید ہو گیا ہے جبکہ تین جوانوں کے زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ بتا دیں کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں بھارتیہ فوج نے کشمیر وادی میں قریب 9دہشت گردوں کو ڈھیرکیا ہے۔ ایک اور جہاں اوتھ کشمیرمیں بٹپورا میں جہاں کل 4دہشت گردوں  کومار گرایا گیا ، وہیںکیرن سیکٹرمیں ایل او سی کے پاس 5دہشت گردوں کو ڈھیر کر دیا گیا  ہے ۔ سبھی دہشت گرد کیرن سیکٹر  سے گھس پیٹھ کی کوشش کر رہے تھے۔
ذرائع کے حوالے سے ملی خبر  کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف اس مہم میں بھارتیہ فوج کا ایک جون شہید جبکہ دو دوسرے سنگین طور پر زخمی  ہوئے ہیں۔ ابھی بھی آپریشن جاری ہے۔ پاکستانی فوج سیز فائر کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے بھارتیہ فوج اور کنٹرول لائن سے لگتے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ حالانکہ اس کے باوجود بھارت  کے بہادر جوان  پاکستان کی کارروائی کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top