Latest News

نسلی قتل عام کو انجام دیا تو ترکی پر عائد ہو ں گی پابندیاں: امریکہ

نسلی قتل عام کو انجام دیا تو ترکی پر عائد ہو ں گی پابندیاں: امریکہ

واشنگٹن : امریکہ نے کہا ہے کہ اگر ترکی شام میں ہتھیاروں کا اندھا دھند استعمال کر کے نسلی قتل عام کو انجام دیتا ہے تو اسے سخت پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا ۔ امریکی وزارت خارجہ کے ایک سینئر افسر نے جمعرات کو صحافیوں سے یہ بات کہی ۔
 امریکی افسر نے کہااگر ترکی اس طرح سے کام کرتا ہے جو کہ متضاد، غیر انسانی یا حدوں کو پار کرنے والے ہو ں تو صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پالیسی کے مطابق امریکہ اس پر سخت پابندیا ں عائد کر ے گا ۔ اگر ترکی نسلی قتل عام، فوجی سازوسامان اور ہتھیاروں کا غلط استعمال نیزعام شہریوں کے خلاف حملے کرتا ہے تو اسے سخت امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا ۔ 

PunjabKesari
اس سے قبل ترکی نے بدھ کو شمالی شام میں کرد جنگجوؤں کی قیادت والی فوج اور آئی ایس کے خلاف حملے کر کے اپنی فوجی مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ ترکی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سرحد کے نزدیک محفوظ علاقے بنانے کے لئے یہ حملے کر رہا ہے ۔ ترکی کے اس فوجی مہم کی عرب لیگ، یورپی یونین کے اراکین سمیت مغربی ممالک نے بھی تنقید کی ہے ۔ واضح ر ہے کہ امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجو شام میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ آئی ایس کے خلاف لڑ رہے ہیں ۔



Comments


Scroll to Top