Latest News

دہلی اسمبلی انتخابات: ایگزٹ پول میں ایک بار پھرحکومت  بنا سکتی ہے''آپ''، دیکھیں کس کو مل رہیں کتنی سیٹیں

دہلی اسمبلی انتخابات: ایگزٹ پول میں ایک بار پھرحکومت  بنا سکتی ہے''آپ''، دیکھیں کس کو مل رہیں کتنی سیٹیں

نئ دہلی :دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے تمام 70 سیٹوں پر ووٹنگ ہو چکی ہے ۔صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹ ڈالے گئے ۔ شام کو ساڑھے پانچ بجے تک تقریباً  58 فیصد ووٹرس نے اپنے حق راہی کا استعمال کیا ۔ پچھلی مرتبہ کی ووٹنگ کے مقابلہ میں اس مرتبہ پولنگ کی رفتار دھیمی رہی ۔ 2015 میں 67 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے کا استعمال کیا تھا۔  ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے ساتھ ہی ایگزٹ پولزکے آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔
اس انتخابی مقابلے میں اقتدار پر قابض عام آدمی پارٹی  (آپ)، بی جے پی اور کانگرس بنیادی طور پر میدان میں ہیں۔ اس الیکشن میں کل 672 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔انتخابات کے نتائج 11 فروری کو آئیں گے۔دہلی اسمبلی انتخابات کے تقریباً سبھی ایگزٹ پولز کے مطابق دہلی میں اروند کیجریوال کی ایک مرتبہ پھر حکومت بننے جارہی ہے ۔ تاہم گزشتہ اسمبلی الیکشن کے مقابلہ میں اس مرتبہ عام آدمی پارٹی کی کچھ سیٹیں کم ہوسکتی ہیں ۔
آج تک کے ایگزٹ پول
آج تک کے ایگزٹ پول کے مطابق  عام آدمی پارٹی(آپ) کو41 سے 48 سیٹیں مل سکتی ہیں،جبکہ بی جے پی کو 2 سے 9 سیٹیں  مل سکتی ہیں۔ کانگرس یہاں اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے گی ۔
ٹائمس ناؤ ایپسوس ایگزٹ پول
ٹائمس ناؤ  ایپسوس کے ایگزٹ پول کے مطابق دہلی میں اس مرتبہ عام آدمی پارٹی کی  70اسمبلی سیٹوں میں 44  سے 47   سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ بی جے پی اور اس کی اتحادی پارٹیوں کے کھاتے میں 23  سے  26   سیٹیں جاسکتی ہیں ۔ کانگرس اس مرتبہ بھی اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہ سکتی ہے ۔
ریپبلک  جن کی بات ایگزٹ پول
ریپبلک  جن کی بات کے ایگزٹ پول کے مطابق عام آدمی پارٹی کو48 سے 61 سیٹیں جبکہ بی جے پی کو 9 سے 21 سیٹیں مل سکتی ہے ۔ اس ایگزٹ پول کے مطابق اس مرتبہ کانگرس اپنا کھاتہ کھول سکتی ہے اور اس کو ایک سیٹ مل سکتی ہے ۔
نیتا - نیوز ایکس کے ایگزٹ پول
نیتا - نیوز ایکس کے ایگزٹ پول کے مطابق عام آدمی پارٹی کو 53 سے 57 سیٹیں اور بی جے پی کو 11-17 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ کانگریس کو صفر سے 2 سیٹیں مل سکتی ہیں ۔
ٹی وی 9 کے ایگزٹ کے پول
ٹی وی 9  کے ایگزٹ کے پول کے مطابق 'آپ' کو 54 ، بھاجپا کو 15 اور کانگرس کو ایک سیٹ ملنے کی امید ہے۔ 
غور طلب ہے کہ  دہلی کی 70 اسمبلی نشستوں پر ہوئی ووٹنگ کے نتائج  11 فروری کو آئیں گے ۔لیکن ان تمام ایگزٹ پولز کو سامنے رکھ کر یہ واضح ہو جا تا ہے کہ  دہلی میں ایک بار پھر کیجریوال کی حکومت بننے  جارہی ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top