Latest News

ماب لنچنگ کا شکار ہوئے اخلاق کے پریوار کا نام ووٹر لسٹ سے غائب

ماب لنچنگ کا شکار ہوئے اخلاق کے پریوار کا نام ووٹر لسٹ سے غائب

2015میں بیف رکھنے کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر مار دیئے گئے اخلاق کے خاندان کا نام ووٹر لسٹ سے غائب ہے۔دادری بسہیڑہ گاؤں میں اخلاق کے پورے خاندان کا نام ووٹر لسٹ میں نہیں ہے۔بلاک سطح کے حکام کا کہنا ہے گزشتہ کئی ماہ سے اخلاق کے گھر میں کوئی رکن نہیں رہ رہا تھا جس کی وجہ سے ووٹر لسٹ میں ان کا نام نہیں ہے۔
ووٹنگ لسٹ میں نام نہ ہونے کی معلومات تب سامنے آئی جب خاندان کے لوگ ووٹ ڈالنے پولنگ سائٹ پر پہنچے ۔گوتم بدھ نگر پارلیمانی سیٹ پر بھی پہلے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ 
 بتادیں کہ بیف رکھنے کی افواہ کی وجہ سے لوگوں نے اخلاق نام کے شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا تھا۔اس واقعہ میں مقتول کے بیٹے کو بھی سنگین چوٹ آئی تھی۔جس کے بعد یوپی کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top