نئی دہلی : بھارتی ٹیلی کام نے سنگاپور کی سنگٹیل اور دیگر غیر ملکی کمپنیوں سے 4900 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کیلئے حکومت سے اجازت مانگی ہے ۔ اس قدم سے ملک کی سب سے پرانی پرائیویٹ سیکٹر کی یہ ٹیلی کام خدمات مہیا کرانے والی کمپنی ایک غیر ملکی اکائی بن جائے گی ۔ بھارتی ٹیلی کام بھارتی ایئر ٹیل کی پروموٹر کمپنی ہے ۔ بتا دیں کہ جیو سے مقابلہ اور ایڈجسٹ گروس ریونیو( اے جی آر) جیسے معاملوں کی وجہ سے بھارتی ایئر ٹئل سمیت کئی ٹیلی کام کمپنیوں کو کافی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ایئر ٹیل کو صرف اے جی آر کے ما تحت حکومت کو 43000 کروڑ روپے کا بقایہ ادا کرنا ہے ۔
بڑھے گی کمپنی کی حصے داری
معمالے سے جڑے ایک ذرائع نے بتایا کہ اس سرمایہ کاری سے بھارتی ٹیلی کام میں غیر ملکی حصے دار بڑھ کر 50 فیصد سے زیادہ ہوجائے گی ۔ جس سے یہ ایک غیر ملکی ملکیت رکھنی والی اکائی بن جائے گی ۔ حال میں ، سنیل بھارتی متل اور ان کے پریوار کی بھارتی ٹیلی کام میں قریب 52 فیصد حصے داری ہے ۔ بھارتی ٹیلی کام کی بھارتی ایئر ٹیل میں قریب 41 فیصد حصے داری ہے ۔
اسی مہینے مل سکتی ہے منظوری
ذرائع نے کہا کہ بھارتی ٹیلی کام نے کمپنی میں 4900 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کیلئے عرضی دی ہے ۔ اس میں سنگٹیل اور کچھ دیگر غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ہونے والی سرمایہ کاری شامل ہے ۔ اس کے ساتھ ہی بھارتی ٹیلی کام غیر ملکی اکائی بن جائے گی کیونکہ اس کی بہو لانش حصے داری غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاس ہوگی ۔ محکمہ ٹیلی کام کے اسی مہینے اس سرمایہ کاری کو منظوری دینے کی امید ہے ۔