Latest News

جمعہ کو دہلی میں فضائی آلودگی انتہائی سنگین

جمعہ کو دہلی میں فضائی آلودگی انتہائی سنگین

نئی دہلی:قومی دارالحکومت دہلی کے عوام کو جمعہ کے روز لگاتار دوسرے دن بھی آلودگی کی سنگینی کا سامنا کرنا پڑا۔دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی(ڈی پی سی سی) کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں ہوا کا معیار اب بھی انتہائی خراب ہے اور یہ سنگین زمرے میں ہے۔کمیٹی کے مطابق ائر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی ) آنند وہار میں 408 ، دوارکا سیکٹر 8 میں 405 ، علی پور میں 403 ، جہانگیرپوری میں 423 ریکارڈ کیا گیا جو سنگین زمرہ میں آتا ہے۔

India has 21 of the world's 30 cities with the worst air pollution - CNN

سنٹرل آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق آج صبح بوانا میں اے کیوآئی 447 تھی۔ پٹپڑ گنج میں 404 اور وزیر پور میں 411 تھی ۔ ان چاروں مقامات پر انڈیکس سنگین زمرہ میں ہے۔ ہوا کے معیار کو صفر سے 50 کے درمیان اے کیو آئی اچھا ، 51 اور 100 کے درمیان اطمینان بخش ، 101 اور 200 کے درمیان معتدل  ، 201 سے 300 خراب اور 301 سے 400 بہت خراب ہیں جبکہ انتہائی خراب  401 سے 500  سنگین زمرے میں آتا ہے۔



Comments


Scroll to Top