Latest News

ائرایشیا کی پرواز میں سفر کر رہا تھا''کورونا کا مریض''،کھڑکی سے کودا پائلٹ

ائرایشیا کی پرواز میں سفر کر رہا تھا''کورونا کا مریض''،کھڑکی سے کودا پائلٹ

نیشنل ڈیسک:کورونا وائرس سے  ملک بھر میں دہشت کا ماحول  ہے اور اس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جب پائلٹ کو پتہ چلا کہ جہاز میں کورونا وائرس کا ایک مشتبہ مریض ہے تو اس نے کاکاپٹ  کے ایمر جینسی گیٹ یعنی کھڑکی سے چھلانگ لگا دی ۔ یہ حادثہ ائر ایشیا انڈیا کی پنے دہلی فلائٹ 15732کا ہے۔ جمعہ وار20مارچ کو پلی  کے اندر ا سوقت افرا تفری  مچ گئی جب پتہ چلا کہ فلائٹ میں پہلی لائن میں کورونا وائرس کاایک مشتبہ مریض سفر کر رہا ہے۔ مسافر نے پلین کے اندر ہی چھینکیں مار دی تھیں جس کے بعد پتہ چلاکہ وہ کورونا سے متاثر ہے۔
کورنا سے متاثر اس مسافر کی خبر ملنے پر جہاز کے دوسرے مسافر اور کرو کے ممبران اتنے گھبرا گئے کہ لینڈنگ کے بعد پائلٹ ان کمانڈ نے کاک پٹ کے سیکینڈری ایگزٹ کی طرف جہاز سے باہر نکلنے کا متبادل چنا، جو جہاز میں ایک سلائڈنگ ونڈو ہوتی ہے ۔ اس کے بعد سبھی مسافروں میں افرا تفری مچ گئی ۔ حالانکہ سبھی مسافرین کوپچھلے  دورازے سے محفوظ باہرنکالا گیا ۔ جس مسافر کو چھینکیں آئی تھی، اسے آگے والے گیٹ سے باہر نکالا گیا ۔ بعد میں سبھی مسافرین کی جانچ کی گئی ور سبھی کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا۔
حفاظتی اقدامات کے طور پر لینڈنگ کے بعد جہاز کو الگ کھڑا کیا گیا تھا ۔ وہیں اس حادثہ کے بعد ائر ایشیا انڈیا کے ترجمان کے مطابق جہاز کی پوری طرح سے اینٹی انفیکشن سے صفائی کی گئی  ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ ہمارے پائلٹ عملہ ایسے واقعات کے لئے اچھی طرح سے تربیت یافتہ ہیں اور ایسے وقت میں کیا احتیاط  برتنی چاہئے ان کو پتہ ہے۔ اس وقت میں پائلٹ نے صبر و تحمیل سے جو کیا وہ صحیح تھا۔
 



Comments


Scroll to Top