Latest News

پٹیالہ میں اے ایس آئی کا ہاتھ کاٹنے  کے بعد نہنگوں  کا گوردوارے پر قبضہ ، فائر نگ کے بعد 14 گرفتار

پٹیالہ میں اے ایس آئی کا ہاتھ کاٹنے  کے بعد نہنگوں  کا گوردوارے پر قبضہ ، فائر نگ کے بعد 14 گرفتار

پٹیالہ: پٹیالہ میں سبزی منڈی میںآئے نہنگوں اور پولیس کے درمیان تشدد  کے بعد معاملہ بڑھتے ہوئے  اور الجھ گیا ہے اس  تشدد میں متعدد  پولیس ملازمین اور نہنگوں کے زخمی     ہونے کی خبر ہے۔ حملے میںایک اے ایس آئی کے ساتھ  کلائی  کٹ کر  الگ ہو گئی  جبکہ تھانہ صدر انچارج  بکر سنگھ  اور ایک دوسرا ملازم زخمی  ہو اہے۔ کلائی کٹنے سے زخمی ہو ئے اے  ایس آئی کی  حالت سنگین ہونے کیوجہ سے اسے پی جی آئی چنڈیگڑھ ریفر  کر د یاگیا ہے ۔  حادثہ   کے بعد نہنگ ایک گوردوارے   میں چھپ گئے ۔ اے ڈی جی پی  خود کمان  سنبھالے ہوئے  ہیں، انہیں سرینڈر کرنے کو کہا ہے  لیکن وہ ابھی بھی اندر سے گالی گلوچ  کر ر ہے ہیں اب اس معاملے  میں کمانڈو  نے مورچا سنبھال دیا ہے ۔ کمانڈو  گوردوارے  کے اندر گھس گئے ہیں اور اندر سے گولیاں چلنے کی آواز آرہی ہے ۔اس وقت گوردوارے میں فائر نگ کی جا رہی  ہے ۔ اس معاملے میں جانکاری آئی  ہے کہ   گوردوارے  کے اندر سے ابھی تک 14نہنگوں  کو  گرفتار  کر  لیا  گیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top