Latest News

کشمیری ڈرائیور کو  پاکستانی بتاکر پولیس نے کی مارپیٹ، آئی ایس اے سمیت 8 اہلکاروں پرکارروائی

کشمیری ڈرائیور کو  پاکستانی بتاکر پولیس نے کی مارپیٹ، آئی ایس اے سمیت 8 اہلکاروں پرکارروائی

فرید آباد:فرید آباد میں ایک بار پھر ہریانہ پولیس کا غیر انسانی چہرہ سامنے آیا ہے۔کے جی پی  ہائی وے پر بنی چوکی میں تعینات پولیس اہلکاروں نے ایک کشمیری ڈرائیور کو پاکستانی بتا کر اس کے ساتھ مارپیٹ کی۔مارپیٹ سے بری طرح زخمی ڈرائیور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد فرید آباد پولیس کے اعلیٰ حکام نے کارروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کر گرفتار کر لیا ہے۔ وہیں دو حولدار اور دو سپاہیوں کو معطل کرنے کے ساتھ چوکی میں تعینات 3 ہوم گارڈوں کی  سروس ختم کرنے کی سفارش بھیجی گئی ہے۔
پولیس کے ترجمان صوبے سنگھ نے بتایا کہ متاثرہ کشمیری ڈرائیور ایچ ایم ٹی کمپنی کا مال لوڈکرکے  کے جی پی  ہائی وے سے چندی گڑھ کی طرف جا رہا تھا،چوکی میں تعینات پولیس اہلکاروں نے تحقیقات کے لئے اسے روک لیا اور پھر کاغذات پورے نہ ہونے پر اس کا چا لان بھی کر دیا۔مگر اس دوران پولیس اہلکار اور کشمیری ڈرائیور کے درمیان کہا سنی ہوئی تو پولیس اہلکاروں نے کشمیری ڈرائیور کے ساتھ مارپیٹ کی۔فی الحال کشمیری ڈرائیور کے کورٹ میں جج کے سامنے بیان درج کروائے جا رہے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top