Latest News

جیل میں بند اعظم خان کی بڑھیں مشکلیں۔ زمین قبضانے کا ایک اور مقدمہ درج

جیل میں بند اعظم خان کی بڑھیں مشکلیں۔ زمین قبضانے کا ایک اور مقدمہ درج


رام پور: ایس پی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کے خلاف جیل میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رکن پارلیمنٹ اعظم خان پر اپنی جوہر یونیورسٹی میں دشمن کی پراپرٹی پرچاردیواری  کر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔ جس کی وجہ سے ریونیو انسپکٹر منوج کمار کی تحریر پر عظیم نگر پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔تعزیرات ہند کی دفعہ 447 اور سرکاری املاک کو نقصان سے بچانے والے ایکٹ کی دفعہ 2،3 کے تحت مقدمہ درج ہے ۔تھانہ عظیم نگر میں مقدمہ درج ہوا ہے ۔اب اعظم خان  اور ان کا خاندان جیل میں ہے۔ایسے میں یوگی حکومت اعظم خان کے ڈریم پروجیکٹ محمد علی جوہر یونیورسٹی کو اپنے قبضے میں لینے کی تیاری کر رہی ۔بتا دیں کہ جوہر یونیورسٹی کا قیام اعظم خان نے کیا تھا۔یہ ان کا ڈریم پروجیکٹ تھا۔یونیورسٹی کو ایک ٹرسٹ چلاتا ہے، جس کے بانی اور چانسلر اعظم خان ہی ہیں۔اعظم خان جوہر ٹرسٹ کے بھی چیئر مین بھی ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top