Latest News

سری ہر مندر صاحب ماتھا ٹیکنے پہنچے عامر خان

سری ہر مندر صاحب ماتھا ٹیکنے پہنچے عامر خان

ممبئی : بالی وڈ اداکار عامر خان حال ہی میں امرتسر میں سری ہرمندر صاحب ماتھا ٹیکنے پہنچے ۔ اس دوران کی تصویریں سوشل میڈیا  پر کافی وائرل ہورہی ہیں ۔ اس موقع پر ان کے ساتھ شرومنی اکالی دل کے کچھ لوگ موجود اور انہوں نے عامر خان کو سر فراز کیا ۔ 

PunjabKesari
بتا دیں کہ عامر خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'لال سنگھ چڈھا' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ عامر فلم ٹیم کے ساتھ چنڈی گڑھ شوٹنگ کررہے ہیں ۔ فلم کی شوٹنگ پنجاب کے کئی حصوں میں کی جائے گی ۔ 
فلم کی بات کریں تو اس میں عامر  کے ساتھ قرینہ کپور خان نظر آئیں گی ۔ قرینی ان کی محبوبہ کے کردار میں نظر آئیں گی ۔ اس فلم میں گولڈن ٹیمپل قتل عام اور اندرا گاندھی کے قتل کے بارے میں بھی دکھایا جائے گا ۔ فلم اگلے سال ریلیز ہو سکتی ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top