Latest News

لاک ڈاون:پولیس کے ڈر سے پیٹھ پرتختی لگا کر باہر نکلا نوجوان، لکھا''راشن لینے جا رہا ہوں نہ برسائیں ڈنڈا''

لاک ڈاون:پولیس کے ڈر سے پیٹھ پرتختی لگا کر باہر نکلا نوجوان، لکھا''راشن لینے جا رہا ہوں نہ برسائیں ڈنڈا''

نئی دہلی:ملک میںکوروناوائر س ہر دن اپنے پائوں جمارہا ہے۔ کوروناوائر س کے بحران سے  نپٹنے کے لئے وزیرا عظم نریندر مودی کی طرف سے 21دنوں کے  لے ملک بھر میں لاک ڈائون  کا اعلا ن کیاہے۔ لاک ڈائون کے دوران  اگر کوئی شخص باہر گھومتا نظر  آتا ہے تو پولیس ان سے سختی سے نپٹ رہی ہے۔ پولیس  کی اسی سختی سے بچنے کے لئے ایک شخص نے ایسا طریقہ نکالا جس کو دیکھتے سارے حیران رہ گئے۔
فوٹو سوشل میڈیا پر بھی ہو رہی خوب وائرل
دراصل راشن لینے پہنچے اس شخص نے اپنی پیٹھ پر تختی لٹکائی ہوئی ہے جس پر لکھا ہے کہ ''کرپیا  لاٹھی چارج نہ کریں راشن لینے جا رہا ہوں'۔جہاں یہ فوٹودیکھتے ہی شاید سب ہنس پڑیں وہی یہ فوٹو ایک عام آدمی کی پریشانی کو بھی بیان کر رہا  ہے۔ کیونکہ اس کے لئے روز مرہ کی اشیاء کے ساتھ ہی اناج جمع کرنا کتنا  ضروری ہے۔ اس شخض کی فوٹو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل کی جا رہی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top