Latest News

موبائل پر بات کرتے کرتے سانپ پر جا بیٹھی خاتون ، جانیں پھر کیا ہوا؟

موبائل پر بات کرتے کرتے سانپ پر جا بیٹھی خاتون ، جانیں پھر کیا ہوا؟

گورکھپور : بیرون ملک میں رہ رہے شوہر سے موبائل فون پر بات کرنے کی دھن میں خاتون کو یہ بھی احساس نہیں رہا کہ اس کے بستر پر  سانپ کا جوڑا بیٹھا ہوا ہے ۔ وہ جیسے ہی بسپر بیٹھی وہاں لپٹے سانپ کے جوڑے نے اسے ڈس لیا ۔ خاتون کی ہسپتال میں موت ہوگئی ۔ 
گگہا علاقے کے گاؤں ریاؤ نواسی جے سنگھ یادو تھائی لینڈ میں رہتے ہیں ۔ انہوں نے رات میں اہلیہ گیتا کو فون کیا ، فون پر شوہر سے بات کرنے میں مشغول گیتا بستر پر لپٹے دونوں سانپوں پر انجانے میں بیٹھ گئی ۔ ایک دوسرے سے لپٹے سانپ کے جوڑے نے خاتون کو ڈس لیا ۔ جس کے بعد اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں اس کی دوران علاج موت ہوگئی ۔ جس کے بعد غصائے گاؤں والوں نے سانپ کے جوڑے کو بھی مار ڈالا ۔ 
 



Comments


Scroll to Top