Latest News

اناؤ معاملہ : انصاف کی مانگ کررہی خاتون نے 6 سال کی بیٹی پر ڈالا پٹرول

اناؤ معاملہ : انصاف کی مانگ کررہی خاتون نے 6 سال کی بیٹی پر ڈالا پٹرول

نیشنل ڈیسک : اناؤ گینگ ریپ متاثرہ کی موت نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ اس واردات کی مخالفت میں لوگ سڑکوں پر اتر آئے ہیں ۔ وہیں اسی درمیان دہلی میں صفدر گنج ہسپتال کے سامنے ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنا آیا ۔ ہسپتال کے باہر اناؤ ریپ متاثرہ کیلئے انصاف کی مانگ کررہی ایک خاتون نے اپنی 6 سالہ بیٹی پر پٹرول ڈال دیا ۔ 

PunjabKesari
دراصل متاثرہ کی لاش کو صفدر گنج ہسپتال سے روانہ کئے جانے کے بعد یہاں بڑی تعداد لوگ جمع ہوگئے ۔ اسی احتجاجی مظاہرے میں شامل ایک خاتون نے اپنی 6 سال کی بیٹی پر بوتل سے پٹرول ڈال دیا ۔ اس سے پہلے کہ وہ کچھ کر پاتی پولیس نے سوجھ بوجھ دکھاتے ہوئے بچی کو الگ کردیا ۔ 

https://twitter.com/ANI/status/1203215562664337408
جانکاری کے مطابق بچی کو فوراً ہسپتال لے جایا گیا جہاں ایمر جنسی وارڈ میں اس کا علاج چل رہا ہے ۔ وہیں خاتون کو حراست میں لے کر اس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ غور طلب ہے کہ اناؤ ضلع کے باہر تھانہ علاقے کے ایک گاؤں کی رہنے والی ریپ متاثرہ کو جمعرات علی الصبح اس کے ریپ کے ملزمین سمیت پانچ لوگوں نے آگ کے حوالے کردیا تھا ۔ قریب 90 فیصد تک جھلس چکی لڑکی کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے دہلی لایا گیا تھا اور وہاں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں جمعہ کی دیر رات اس نے دم توڑ دیا ۔ 



Comments


Scroll to Top