Latest News

گوالیار میں پینٹ کی دکان میں خوفناک آ تشزدگی،7 لوگوں کی موت۔ سابق وزیرِ اعلیٰ نے کیا دکھ کا اظہار

گوالیار میں پینٹ کی دکان میں خوفناک آ تشزدگی،7 لوگوں کی موت۔ سابق وزیرِ اعلیٰ نے کیا دکھ کا اظہار

گوالیار: مدھیہ پردیش کے گوالیار کے اندر گنج چورا ہے پر واقع ایک  پینٹ کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس دکان کی بالائی منزل کے کمروں میں 3 خاندان رہتے تھے۔ آگ کے باعث تینوں کنبے بچوں کے ساتھ پھنس گئے۔ جس میں بچوں سمیت 7 افراد کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔
گوالیار کلکٹر کوشلیندر وکرم سنگھ نے بتایا کہ صبح دکان کھولنے کے وقت شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی تھی۔ جس کی وجہ سے دکان کے اوپر والے کمروں میں رہنے والے تین کنبے وہاں پھنس گئے۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اجے روگیہ ہسپتال نے اس  واقعہ میں 7 افراد کی موت کی تصدیق کردی ہے ، جبکہ 2 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
بتادیں کہ  جائے وقوعہ پر پولیس کی ایک بڑی نفری تعینات کردی گئی تھی۔ پولیس نے ریسکیو ٹیم کے ہمراہ لوگوں کو نکال لیا۔ لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔سابق وزیرِ اعلیٰ کمل ناتھ نے گوالیار میں آگ لگنے سے 7 افراد کی ہلاکت پر تعزیت کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک حادثہ ہے۔ غمزدہ کنبے سے میری تعزیت۔ خدا ان کے اہل خانہ کو دکھ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔



Comments


Scroll to Top