National News

کئی سالوں سے بغیر کھانے پینے والے پرہلاد  جانی ''ماتا جی'' کا انتقال

کئی سالوں سے بغیر کھانے پینے والے پرہلاد  جانی ''ماتا جی'' کا انتقال

نیشنل ڈیسک:گجرات کے مہسان کے رہنے والے پرہلاد جانی عرف ماتا جی  چنری والے کی موت  ہوگئی۔ قریب 80سال سے بغیر کچھ کھائے ،پئے رہنے والے بابا جی سائنسدانوں  کے لئے بھی ایک  پہیلی تھی۔ پرہلاد جانی پوری طرح سے خواتین کی طرح میک اپ کرتے تھے، اس لئے انہیں چنری والی ماتا  جی بھی کہا جاتا تھا ۔
پرہلاد جانی نے بتایا تھا کہ جب وہ 10سال کے تھے تب انہوں نے روحانی زندگی کے لئے اپنا گھر چھوڑ دیا تھا ، ایک سال تک وہ ماتا  انبے کی بھگتی میں ڈوبے رہے ، جس کے بعد ان پر ماتا کی رحمت ہوئی اور تب سے نہ تو انہیں بھوک  لگتی  ہے اور نہ ہی پیاس ۔ اتنا ہی نہیں ماتا کی شکتی میں لین رہتے رہتے وہ ساڑھی ،سندوراور ناک میں نتھ پہننے لگے ہیں اور خواتین کی طرح ہی پورا میک اپ کرتے ہیں۔

PunjabKesari
ملک اور بیرون ملک کے ڈاکٹروں کے سمیت اسرو کے سائنٹسٹ بھی پرہلاد جانی کے راز کو جاننا چاہتے ہیں۔ اس کے  لئے کبھی ملک کی جانی مانی تنظیم ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں کی ٹیم تو کبھی بڑے بڑے ڈاکٹروں کے پینل  نے سی سی ٹی و ی کیمرے کی نظر میں پرہلاد جانی کو 15دن سے لے کر ایک ماہ تک 24گھنٹے رکھا ۔ جہاں ان کے ایک ایک سیکنڈ کا ویڈیو لیا گیا ۔ اس دوران انہوں نے نہ  تو کچھ کھایا، نہ پیا اور نہ ہی رفع حاجت کرنے گئے۔ ان کے جسم کی اندر کی حرکات  کو جاننے کے لئے ڈاکٹروں نے ان کے متعدد ٹیسٹ بھی  کئے ۔
پرہلاد جانی کا دعوی ٰ تھا کہ وہ ایڈس، ایچ آئی وی  جیسی مہلک بیماریوں کا علاج صرف ایک پھل دے کر کر سکتے ہیں۔ یہی نہیں وہ بے اولاد اشخاص  کا علاج کرنے کا بھی دعویٰ کرتے تھے۔ گزشتہ 50سال سے گجرات کے احمد آباد سے 180کلو میٹر دور پہاڑی پر امبا جی مندر کی گفا کے پاس وہ  رہ رہے  تھے۔
 



Comments


Scroll to Top