Latest News

یوگی راج: بالٹی بھر پانی میں ایک لٹر دودھ ملا کر 85 بچوں کا بھرا پیٹ ،ویڈیو وائرل

یوگی راج: بالٹی بھر پانی میں ایک لٹر دودھ ملا کر 85 بچوں کا بھرا پیٹ ،ویڈیو وائرل

مرزا پور : حال ہی میں مرزا پور میں مڈ ڈے میل کے نام پر بچوں کو نمک - روٹی کھلائے جانے کا معاملہ سامنے آیا تھا ۔ اس شرمناک تصویر سے یوگی حکومت کی پورے ملک میں تھو - تھو ہوئی تھی ۔ اس کے باوجود بھی حکومت اس خبر سے محتاط نہیں ہوئی ۔ اس معاملے میں ملزمین پر بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی الٹے خبر دکھانے پر حکومت نے رپورٹر پر ہی معاملہ درج کرادیا ۔ 
اب اسی طرح کا ایک اور معاملہ سون بھدر ضلع سے سامنے آیا ہے ۔ جو نہ صرف صوبے میں پھیلے بد امنی کی کہانی بیان کررہی ہے بلکہ یوگی حکومت کی بڑی ناکامی کو بھی ظاہر کررہی ہے ۔ 

https://twitter.com/ANINewsUP/status/1200248015765696512
پورا معاملہ ضلع کے سلئی بنوا  کے پرائمری سکول کا ہے ۔ یہاں سرکاری پیمانے کے مطابق مڈ ڈے میل میں بچوں کو ایک - ایک گلاس دودھ دیا جاتا ہے لیکن حٰرانی کی بات تو یہ ہے کہ بچوں کو جو دودھ دیا جارہا ہے اس میں بڑی مقدار میں پانی ملایا گیا ہے ۔ دودھ میں اتنا پانی  دیکھنے میں ہی آپ کو پتہ چل جائے گا کہ یہ دودھ نہیں پانی ہے ۔ اسے پینے نہ پینے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ دودھ میں کتنا پانی ملایا گیا ہے  آپ اندازہ اسی بات سے لگا سکتے ہیں کہ ایک لٹر دودھ سے ہی پرائمری سکول کے 85 بچوں کا پیٹ بھر دیا جاتا ہے ۔ 

https://twitter.com/TimesNow/status/1200247656771047424
وہیں اس معاملے کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد افسروں تک اطلاع پہنچی ۔ اس پر پرائمری سکول میں دوبارہ بچوں کو دودھ بانٹا گیا ۔ وہیں بی ایس اے نے پرائمری سکول سلئی بنوا پہنچ کر مجرم کانٹریکٹر ٹیچر کو معطل کردیا ہے ۔ دودھ میں پانی ملانے کا ویڈیو سامنے آنے پر محکمہ تعلیم میں ہلچل مچ گئی ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top