نیشنل ڈیسک : راجستھان کے کوٹہ میں نوزائیدہ بچوں کی موت کا سلسلہ ابھی تھما نہیں تھا کہ اب خبر ہے کہ احمد آباد میں 80 نو زائیدہ بچوں کی موت ہوگئی ۔ خبر کے مطابق گجرات کے راج کوٹ میں ایک مہینے میں قریب 134 بچوں خی موت ہو چکی ہے ۔
بتایا جارہا ہے کہ راجکوٹ کے ایک سرکاری ہسپتال کے گذشتہ ایک مہینے میں 134 بچوں کی موت ہوگئی ہے ۔ حالانکہ بچوں کی موت کی وجہ غذائیت، پیدائشی بیماری ، وقت سے پہلے پیدائش، ماں کی خود کی خذائیت کم ہونا بتایا جارہا ہے ۔
وہیں احمد آباد میں 80 بچوں کی موت ہوئی ۔ اس کے علاوہ بیکا نیر کے ہسپتال میں دسمبر مہینے میں میں 162 بچوں کی موت ہوگئی ہے ۔ اب اسے سرکار اور ہسپتال کی لاپروائی کہیں یا ان دیکھی کہ اتنے بڑے شہروں میں اب تک اتنے بچے موت کی آغوش میں چلے گئے ہیں ۔