Latest News

نیپال میں زمین کھسکنے سے ایک ہی پریوار کے 6ممبران کی موت،42 مویشی بھی مارے گئے

نیپال میں زمین کھسکنے سے ایک ہی پریوار کے 6ممبران کی موت،42 مویشی بھی مارے گئے

کاٹھمنڈو : نیپال کے رولپا ضلع میں شدید بارش  کی وجہ سے ہوئے ہوئی زمین کھسکنے کی زد میں ایک گھر کے آنے سے پریوار کے 6ممبران  کی موت ہوگئی ۔ 'دی ہمالین ٹائمز' نے خبر دی کہ واردات سنیچر کو ہوئی جب زمینی تودے کی زد میں ایک گھر آگیا جس کے بعد اس پریوار کے سبھی ممبران ملبے میں دب گئے ۔ ضلع ہیڈکوارٹرکے افسر نے  چتر بہادر گورنگ نے کہا کہ زمین کھسکنے میں ایک گھر اور تین گئو شالائیں ملبے کے نیچے دب گئیں ۔ 
اخبار نے ان کے حوالے سے کہا کہ ،'سمجھا جاتا ہے کہ پوسٹ مارٹم کیلئے لاشوں کو ضلع ہسپتال لے جانے میں دو دنوں کا وقت لگے گا کیونکہ بارش کی وجہ سے زمین کھسکنے اور اچانک آئے سیلاب سے تھوانگ جانے والی سڑک کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ 
رولپا کے چیف ڈسٹرکٹ افسر لکشمن ڈھاکل نے کہا کہ جائے واردات پر صحتی کارکنوں کی ٹیم روانہ کرنے کی تیاریاں چل رہی ہیں ۔ افسروں نے کہا کہ زمین کھسکنے میں 42 مویشی بھی مارے گئے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top