Latest News

کہرا بنا جان لیوا: گریٹر نوئیڈہ  میں نہر میں گری کار ، ایک ہی پریوار 6 ممبران کی موت

کہرا بنا جان لیوا: گریٹر نوئیڈہ  میں نہر میں گری کار ، ایک ہی پریوار 6 ممبران کی موت

نیشنل ڈیسک : کڑاکے کی ٹھنڈ کے ساتھ اتوار رات سے کہرے کا قہر بھی جاری ہے ۔ اتوار رات سے چھایا گھنا کہرا  کئیوں کے لئے جان لیوا بن رہا ہے ۔ گریٹو نوئیڈہ میں پیر کی صبح ایک گاڑی نہر میں جا گری ۔ اس حادثے میں قریب 6 لوگوں کی موت ہوگئی ۔ تمام لوگ ایک ہی پریوار کے ممبران تھے ۔ حادثہ دنکور میں ہوا ۔ پولیس ترجمان نے پیر ک صبح یہ جانکاری دی ۔ انہوں نے بتایا کہ سمبھل ضلع کے حٰات نگر کے رہنے والے 11 لوگ کار میں سوار ہو کر دہلی جارہے تھے ۔ 
علی الصبح قریب ساڑھے چار بجے گھنے کہرے کے باعث ان کی کار کھریلہ نہر میں جا گری ۔ حادثے میں نیرج رام ، رام کھلاڑی ، متر پال ، ملو ، مہیش اور کشن لال کی موت ہوگئی ، مہلوکین میں ایک بچہ بھی شاملہے ۔ حادثے میں پانچ لوگ نہر سے محفوظ نکلنے میں کامیاب رہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کار سوار  لوگ خریدے گئے مکان کی پوجا پاٹھ کرانے دہلی جارہے تھے ۔ ٹھنڈ کے باعث کار سے بچے پانچوں لوگوں کو علاج کیلئے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top