Latest News

ضلع جالندھر میں5واں معاملہ ، 27سالہ نوجوان کورونا کی زد میں

ضلع جالندھر میں5واں معاملہ ، 27سالہ نوجوان کورونا کی زد میں


جالندھر:ضلع میںاب تک 4افراد کو اپنی زد میں لے چکے کورونا وائرس کا ایک اور پازیٹومعاملہ ملا ہے اور اس کے ساتھ ہی ضلع میںپازیٹومعاملوں کی تعداد 5ہو گئی ہےْ۔محکمہ صحت سے ملی جانکاری کے مطابق سول ہسپتال میں داخل گائوں ورک نواسی 27سالہ نوجوان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ غور طلب ہے کہ متاثرہ نواں شہر کے گا وںپٹھلاوا کے متوفی 70سالہ بلدیو سنگھ کے رابطے میں آنے والے پازیٹومعاملے کے رابطے میں آیا تھا۔
بتا دیںکی اب تک پنجاب میں36معاملے کورونا وائرس  کے پازیٹو پائے گئے ہیں جن میں سے 1کی موت ہو چکی ہے۔ بتا دیں کہ ان میں سب سے زیادہ نواں شہر (ضلع شہیدبھگت سنگھ نگر) کے 19،ایس اے ایس نگر (موہالی)کے 5،ہوشیار پورکے 5،جالندھر کے 5،لدھیانہ 1اورامرتسر کا 1معاملہ سامنے آیا ہے۔ پنجاب میں اب تک 488 مشتبہ معاملوں کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ ان میںسے228کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے،229کی رپورٹ کا انتظار ہے، ہسپتال میںبھرتی پازیٹو مریضوں کی حالت بھی نارمل ہے۔
 



Comments


Scroll to Top