National News

کورونا وائرس :ایران سے مزید 53ہندوستا نیوں کو کیا گیا ائر لفٹ ،اب تک کل 389 لوگوں کو واپس لایا گیا

کورونا وائرس :ایران سے مزید 53ہندوستا نیوں کو کیا گیا ائر لفٹ ،اب تک کل  389 لوگوں کو واپس لایا گیا

نئی دہلی:کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک ایران سے 53ہندوستانیوں کا چوتھا جتھہ سوموار کو ہندوستان پہنچا ۔ ابھی تک کل 389ہندوستانیوں کو ایران سے ہندوستان لایا جا چکا ہے۔ غور طلب ہے کہ ایران سے اتوار کو 230سے زیادہ ہندوستانیوں کا تیسرا جتھہ نئی دہلی پہنچا تھا  جنہیں جیسلمیر کے انڈین آرمی ہوسپٹل سینٹر میں الگ رکھا گیا تھا۔

PunjabKesari
مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ٹویٹ کیا کہ 53ہندوستانیوں (52طلباء  اور ایک استاد ) کا چوتھا جتھہ ایران کے تہران اور شراج سے آ گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کل 389ہندوستانی ابھی تک ایران سے ہندوستان آ چکے ہیں۔
ایران میں ہندوستانی دل اور ایرانی افسران کی کوششوں کی تعریف کرتا ہوں، افسران نے بتا یا کہ یہ ہندوستانی' مہان ائر'کے جہاز میں دیر رات قریب تین بجے دہلی ائر پورٹ پہنچے ۔ اس کے بعد انہیں 'ائر انڈیا' کے جہاز میں جیسلمیر واقع ہندوستانی فوج کے میڈیکل سینٹر لے جایا گیا ۔ ایران سے 58ہندوستانی عقیدت مندوں کا پہلا جتھہ پچھلے منگلوار کو لایا گیا تھا  اور 44ہندوستانی عقیدت مندوں کا دوسرا جتھا  جمعہ کو  یہاں پہنچا تھا۔
کورونا وائرس  سے بری طرح متاثر ممالک میں ایران بھی شامل ہے اور حکومت وہاں پھنسے ہندوستانیوں کو واپس  لانے کی کوشش  کر رہی ہے۔ایران میں700سے زیادہ افراد  کی اس سے مو  ت ہو چکی ہے اور قریب 14ہزار معاملے سامنے آئے ہیں۔ جے شنکر نے گزشتہ  ہفتے راجیہ سبھا میں کہا تھا کہ حکومت ایران اور اٹلی میں پھنسے ہندوستانیوں کو باہر  نکالنے پر دھیان دے رہی ہے کیونکہ یہ دونوں  ممالک 'کٹھن حالت ' کا سامنا کر رہے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top