Latest News

5سالہ بچے  کو ڈاکٹروں  نے دی ممنوعہ دوائی ، 2بارآیا ہارٹ اٹیک ۔زندگی کی جنگ لڑ رہا معصوم

5سالہ بچے  کو ڈاکٹروں  نے دی ممنوعہ دوائی ، 2بارآیا ہارٹ اٹیک ۔زندگی کی جنگ لڑ رہا معصوم

پٹیالہ :اگر آپ بھی اپنے بچے کو ہلکی کھانسی اور زکام ہونے پر 'کولڈ بیسٹ پی سی نامی کف سرپ' دے رہے ہیں تو خبردار ہوجائیں کیونکہ یہ معصوم  کی جان لے سکتی ہے ۔دراصل ،پٹیالہ میں ہلکی کھانسی اور زکام  ہونے پر پانچ سال  کے بچے کو ایک پرائیویٹ ڈاکٹر نے یہ دوا دی ، جس سے پینے کے بعد وہ الٹیاں کرنے لگ پڑا اور اسے دو بار ہارٹ اٹیک آیا اور اب وہ کوما میں ہے۔
زندگی اور موت کی لڑائی لڑ رہا معصوم:
صحت زیادہ خراب ہونے پر اسے ہسپتال لایا گیا ، جہاں ٹیسٹ کرنے پر پتہ لگا کہ بچے کے لیور اور کڈنی میں انفیکشن اور ٹائیفائیڈہونے کی وجہ سے اس کے سیل بھی کم ہوگئے ، جہاں بھیڑ ہونے کی وجہ سے خاندان کے ممبران اسے سیکٹر 32واقع ایمر جینسی ہسپتال لے کر پہنچے۔
علاج کے دوران اسے دو بار دل کا دورہ پڑا اور بچہ کوما میں چلا گیا۔6فروری سے بچہ ہسپتال میں زندگی اور موت کی لڑائی لڑ رہا ہے۔ وہی تھانہ شمبھو  کے اے ایس آئی موہر سنگھ نے بتایا کہ  پی جی آئی کے ڈاکٹروں اور بچے کے پتا کے بیانوں کی بنیادپر ڈاکٹر و اس کے بیٹے پر کیس درج کر لیا گیا ہے ۔ دونوں فرار ہیں۔
حاملہ عورتوں کے لئے مہلک ہے یہ دوائی
چائلڈ ایکسپرٹ ڈاکٹر  ہرشندر کور کاکہنا ہے کہ 2011میں فڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن  امریکہ کی طرف سے اطلاع دی گئی تھی کہ بی پی ، ڈائبٹیزاور حاملہ عورتوں کو بھی دوا  دینا منع ہے ۔اس کے ساتھ ہی چار سال  سے چھوٹے بچے کو بھی یہ سرپ دینے سے منع کیا گیا تھا۔
اس  دوائی کے استعمال سے ہماچل و جموں میںبھی ہوچکی ہیں اموات:
سرکاری ہسپتال راجپورہ کے چائلڈ ایکسپرٹ ڈاکٹر سندیپ نے بتایا کہ کولڈ بیسٹ پی سی نامی کف  سرپ میںڈی ایتھلین  گلائیکو نامی سالٹ پایا جاتا ہے ،جو بچوں کے لیور اور کڈنی پر برا  اثر ڈالتی ہے ۔اس دوائی پر پابندی لگائی جا چکی ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top